ہمیں اس وقت تمام اختلافات بھلاکر آگے سوچنے کی ضرورت ہے، احسن اقبال

ہمیں اس وقت تمام اختلافات بھلاکر آگے سوچنے کی ضرورت ہے، احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں اس وقت تمام اختلافات بھلاکر آگے سوچنے کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان 75 ویں سالگرہ منا رہا ہے یہ سانحہ ہے کہ ہم 75 سال بعد بڑے معاشی بحران سے گزر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دو تہائی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے، پاکستان کا مستقبل ان نوجوانوں کی طرح ہوگا، نوجوانوں کے مستقبل سے ہی ملک کا مستقبل جڑا ہوا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ نوجوانوں پر انوسٹ کرنے میں ناکام رہے تو ملک ترقی نہیں کرسکتا، نوجوان نسل کو تعلیم و تربیت دینا ہوگی، یہ جنریشن پچھلی جنریشن سے بہت آگے ہے
انکا کہنا ہے کہ میری نسل میں اگر کوئی مسئلہ ہوتا تو میں اپنے والد سے پوچھتا تھا، آج کی نسل سے والد پوچھتا ہے کہ فون کیسے استعمال کرنا ہے اس میں کیا مسئلہ ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ میں دو ہزار سنتالیس کو دیکھ رہا ہوں کہ نئی نسل کا جوان جب ایسے پروگرام میں شریک ہو تو کیا اس کے کندھوں پر کوئی بوجھ تو نہیں، ہمارے نوجوان دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں جا کر اپنا نام کما رہے ہیں۔
موجودہ حالات کی وجہ سے ہم آئی ایم ایف کے سامنے مجبور ہیں
انہوں نے کہا کہ حکومت کا سب سے بڑا مسئلہ وسائل کا ہے، ایک سو روپے سے دس ہزار روپے کی ضرورتیں پوری نہیں ہوسکتیں۔ ویثرن 2025 میں نوجوانوں کا ایک کلیدی کردار رکھا گیا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں معاشی بحران چل رہا ہے تاہم پاکستان کا مسئلہ اس سے بڑھ کر ہے، موجودہ حالات کی وجہ سے ہم آئی ایم ایف کے سامنے مجبور ہیں۔
ہم ایک میوزیکل چیئر کی طرح گھوم رہے ہیں
انکا کہنا ہے کہ ہم دنیا سے اس لیے پیچھے نہیں رہ گئے کہ ہم نے مستقبل کی منصوبہ بندی نہیں، ہم بدقسمتی سے مستقل سیاسی استحکام نہیں دے سکے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ ممالک جو ترقی یافتہ ہیں وہاں استحکام کے لیے دس دس سال ملے ہیں، ہم ایک میوزیکل چیئر کی طرح گھوم رہے ہیں۔
اس وقت پاکستان بہتر سال کی بدترین صورتحال کا سامنا کررہا ہے
انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں ریاست کے نظام میں ڈیفیکٹ ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو ماضی سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے، اگر گھر میں آگ لگی ہو اور گھر والے اس بات پر لڑیں کہ آگ کس نے لگائی ہے تو گھر جل کر راکھ ہو جائے گا۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان بہتر سال کی بدترین صورتحال کا سامنا کر رہا ہے، ہمیں اس وقت تمام اختلافات بھلا کر آگے سوچنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News