Advertisement

بلاول کی پہلی ترجیح سیلاب متاثرین کی بحالی ہے، شازیہ مری

شازیہ مری

بلاول کی پہلی ترجیح سیلاب متاثرین کی بحالی ہے، شازیہ مری

شازیہ مری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی پہلی ترجیح سیلاب متاثرین کی بحالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی ترجیح ملک کا استحکام اور جمہوریت کی بقا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے خارجہ امور کو درست سمت دیدی ہے جبکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملک کا کھویا ہوا وقار بھی بحال کیا ہے۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ملک میں انتشار پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو زرداری کی پہلی ترجیح سیلاب متاثرین کی بحالی ہے۔

وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا مزید کہنا  تھا کہ آج ہر طرف وزیر اعظم بلاول کے نعرے گونج رہے ہیں، افسوس میڈیا کی ساری توجہ جی ٹی روڈ پر لگے ہوئے تماشہ پر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version