اینٹی کرپشن نے عثمان بزدار کیخلاف ڈراپ کی گئی انکوائریاں دوبارہ کھول لیں

اینٹی کرپشن نے عثمان بزدار کیخلاف ڈراپ کی گئی انکوائریاں دوبارہ کھول لیں
اینٹی کرپشن پاکستان نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عثمان بزدار کیخلاف ڈراپ کی گئی انکوائریاں دوبارہ کھول لیں۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے سردار عثمان بزدار کے خلاف ڈراپ ہونے والی انکوائریوں کی فائلیں دوبارہ کھول لیں۔
اینٹی کرپشن نے شیریں مزاری کا مقدمہ بھی ڈراپ کرنے کی سفارش کی تاہم عدالت نے اینٹی کرپشن کی تحقیقاتی ٹیم سے اتفاق نہیں کیا تھا۔
اینٹی کرپشن نے شیریں مزاری کے خلاف تحقیقات کا عمل تیز کر دیا ہے۔
عثمان بزدار کے خلاف ترقیاتی کاموں کے ٹھیکوں میں فرنٹ مین کے ذریعے رشوت وصولی کی انکوائریاں سابق دور حکومت میں ڈراپ کر دی گئی تھیں۔
عثمان بزدار کے خلاف ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کے تقرروتبادلوں میں افسران سے بھاری رشوت لینے کی انکوائری بھی ڈراپ کی گئی تھی۔
اینٹی کرپشن عثمان بزدار کے خلاف ڈراپ ہونے والے مقدمات کے بجائے صرف ڈراپ کی گئی انکوائریوں کی ازسر نو تحقیقات کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News