کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا
شہر کراچی آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج درجہ حرارت 20.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو آج 30 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔
#Karachi: Min Temp 20.5°C Recorded officially while 21.8°C Recorded at our Clifton Weather Station. Hot and Dry Day Ahead.🌡️ pic.twitter.com/pjWav3WVen
Advertisement— Weather Updates PK (@WeatherWupk) March 6, 2023
شمال مشرقی ہوائیں اس وقت 06 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
اس کے علاوہ کراچی کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 200 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
لاہور کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 186 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی جس کے بعد شہر قائد دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
لاہور اور کراچی میں فضا شہریوں کے لیے انتہائی مضر صحت قرار دے دی گئی ہے۔
151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے جبکہ 301 سےزائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم راولاکوٹ، پاراچنار، دیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News