Advertisement

پاکستانیت نہ ہونے کی وجہ سے ہم پیچھے ہوتے جارہے ہیں، کامران ٹیسوری

کامران ٹیسوری

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستانیت نہ ہونے کی وجہ سے ہم پیچھے ہوتے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے سی ای اوز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ہاتھوں میں پاکستانی قوم کی تقدیر ہے اور آپ میں سے ہر فرد ملت کے مقدر و مستقبل کا ستارہ ہے، آپ سب اپنے اپنے شعبوں کی کامیاب ترین شخصیات میں سے ہیں لیکن ملک مجموعی طور پر معاشی انحطاط کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم میں سے ہر شخص ایک ایسی دوڑ میں لگا ہوا ہے جس کا واحد مقصد اپنی منفعت ہے، شہر، صوبہ اور ملک کی فلاح و بہبود کے لئے کاوشیں ہم سب کے لئے ترجیح نہیں ثانوی چیز بن گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم میں سے ہر کوئی اپنے آپ کو اپنے شہر کی نسبت سے متعارف کرواتا ہے، ہم میں پاکستانیت نہیں رہی یہی ایک وجہ ہے کہ ہم پیچھے ہوتے جارہے ہیں جبکہ اس صورتحال سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ ہم ون پلس ون کا فارمولہ اپنائیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ ہماری بزنس کمیونٹی پاکستان کو استحکام دینے کے لئے تیار ہے، کامران ٹیسوری

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم سب اپنے ایک ایک بھائی، رشتہ دار یا دوست کا ہاتھ تھامیں اور اُسے اپنے جیسا بننے میں مدد دیں، تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑا ہو کر کسی دوسرے کی مدد کرسکے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں، ہمارا ملک قدرتی نعمتوں سے مالا مال ہے، چار بھرپور موسم ، پہاڑ، صحرا، سمندر، دریا، معدنیات سب ہی کچھ موجود ہے، لیکن ان کا بھرپور استعمال نہیں ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اہم کمپنیوں کے سی ای اوز  کی حیثیت سے آپ معاشی صورت میں بہتری کے لئے نمایاں کردار ادا کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ افسوس ہے کہ ہم بار بار آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں، کامران ٹیسوری

ان کا کہنا تھا کہ کلب کی جانب سے سی ای اوز  کے اعزاز میں اس تقریب کا انعقاد اور ان کی خدمات کا اعتراف ایک اچھی کاوش ہے۔

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ آئیں ہم سب مل کر عہد کریں کہ وطن عزیز کے معاشی استحکام کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version