Advertisement

پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی کو 19 مارچ کے جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت

پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی کو 19 مارچ کے جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو 19 مارچ کے جلسے کی اجازت نا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے 19 مار چ بروز اتوار کو مینار پاکستان کے مقام پر جلسہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جسے فی الحال لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے روک دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی اس معاملے پر پی ٹی آئی کو اجازت نا دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کو اتوار کے جلسے سے روک دیا

صوبائی حکومت کے مطابق تحریک انصاف کو جلسے یا ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی  جبکہاتوار کو ریلی نکالی گئی تو دفعہ 144 نافز کردی جائے گی۔

Advertisement

خیال رہے کہلاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس آپریشن پر روک میں مزید ایک دن کی توسیع کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اتوار کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے سے بھی روک دیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے اتوار (19 مارچ) کو لاہور میں مینار پاکستان (گریٹر اقبال پارک) میں ایک تاریخی جلسے کا بھی اعلان کیا تھا تاکہ سیکیورٹی خدشات کے باوجود پارٹی کی انتخابی مہم شروع کی جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغان طالبان کا بلا اشتعال حملہ؛ پاک فوج کا بھرپور جواب، 200 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 23 جوان شہید
مزید اشتعال انگیزی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی، انتہائی سخت جواب دیا جائیگا، وزارت خارجہ کی وارننگ
انہوں نے تمہیں بھی پھینٹ ڈالا ! خواجہ آ صف کا مودی کی تصویر کے ساتھ افغان حکومت پر طنز
راولپنڈی میں تعلیمی سرگرمیاں بحال، کل سے تمام اسکول کھل جائیں گے
افغان جارحیت ناقابل قبول، پاکستان خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، صدر آصف زرداری
نمک حرام ، کس نے تجھے گلے لگایا تھا ؟ نغمہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version