دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی معطل

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی معطل
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہونے ک باعث کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی فراہم کرنے والی دو پائپ لائنیں پھٹ گئیں ہیں۔
حکام کے مطابق آر سی سی پائپ لائن نمبر 1 اور 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر 5 پھٹ گئی ہیں جبکہ پائپ لائنیں پھٹنے سے کراچی کو 105 ملین گیلن پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
Advertisementدھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن
کراچی کو پانی کی سپلائی معطل
متاثر لائنوں میں سے ایک 4 دن جبکہ دوسری 24 گھنٹے میں مرمت کے بعد پانی کی سپلائی کے قابل ہو جائے گی#BOLNews #Karachi pic.twitter.com/UZ0HZxpRLw— BOL Network (@BOLNETWORK) March 2, 2023
حکام نے بتایا کہ پائپ لائنیں پانی کے بیک پریشر کے باعث پھٹی ہیں جبکہ پمپنگ اسٹیشن کے چار پمپ مکمل بند ہوگئے ہیں تاہم متاثرہ پائپ لائنوں کا مرمتی کام شروع نہیں ہوسکا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ زنگ آلودہ پائپ لائنیں ہونے سے بار بار بیک پریشر کا دباؤ برداشت نہ کرنے سے پائپ لائنیں پھٹ جاتی ہیں۔
حکام کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں کورنگی قائدہ آباد لانڈھی ملیر شاھ لطیف ٹائون گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں پانی کی قلت ہوگی۔
خیال رہے کہ سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے متعلقہ افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متاثر لائن کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔
اس حولے سے چیف انجینئر بلک نے بتایا ہے کہ لائن نمبر ایک پی آر آر سی کا مرمتی کام اگلے چار روز جبکہ لائن نمبر پانچ کا مرمتی کام چوبیس گھنٹوں میں مکمل کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ لائنوں کے متاثر ہونے کی وجہ سے کم پمپس چل رہے ہیں تاہمشہر کو پانی کی فراہمی متبادل پمس سے شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

