بلال شاہ کا خون رائیگا نہیں جائے گا، فواد چوہدری

سیاسی جماعتیں ساتھ بیٹھ کر الیکشن کا لائحہ عمل بنائیں، فواد چوہدری
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلال شاہ کا خون رائیگا نہیں جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا اجلاس ہوا ہے، شعیب شیخ کی گرفتاری کی مزمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکن کو شہید کیا گیا، بلال کی شہادت کے زمہ دار وزیر پنجاب اور سی سی پو او لاہور ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف رہنما زمان پارک میں جمع ہو رہے ہیں، بلال کے لیے ہمدردیاں ہیں، بلال کا خون رائیگا نہیں جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں؛ امید ہے چیف الیکشن کمشنر انتخابات کے مثالی انعقاد میں کامیاب ہوں گے، فواد چوہدری
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چیف الیکشن کے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے آئین پر عمل کیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن کے لیے 22 افسراں کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رفیق تارڑ ایند کمپنی نے عدلیہ کو تقسیم کیا، ہم عدلیہ بچاؤ تحریک چلا رہے ہیں، پنجاب میں 54 دن کے اندر منتخب حکومت آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان کے اصل مسئلے پیچھے رہ گئے اور معیشت تباہ ہوگئی، فواد چوہدری
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عمراں خان کو منفی کرنا پاکستان کو بحران میں دھکیلنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

