وزیر اعظم شہباز شریف کا کل حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

وزیراعظم نے کل اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا
وزیراعظم شہباز شریف نے کل وزیر اعظم شہباز شریف نے کل حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق موجودہ سیاسی اور ملکی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف نے کل دو بجے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
اجلاس میں موجودہ صورتحال پر غور اور مستقبل کے لائحہ عمل پر اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں؛ وزیرِاعظم شہباز شریف مولانا فضل الرحمٰن کے گھر پہنچ گئے
اجلاس میں پی ٹی آئی سیاسی حکمت عملی اور پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن سے متعلق لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے رابطے شروع کردیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

