آئی ایم ایف معاہدے سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کر رہا ہے، رضا ربانی

صدر مملکت کی طرف سے لگائے گئے الزامات بہت سنگین ہیں، رضا ربانی
سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ چین کے علاوہ دوست ممالک ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قومی و سٹریٹیجک مفادات برخلاف اقدامات پر مجبور کیا جا رہا ہے جبکہ عوام کو جاننے کا حق ہے کہ کیا ہمارے ایٹمی اثاثے دباؤ میں ہیں؟ عوام کو جاننے کا حق ہے کہ کیا چین سے اسٹریجیٹک تعلقات خطرات سے دوچار ہیں؟ کیا پاکستان کو خطے میں سامراجی قوت کی عسکری موجودگی کیلئے کردار ادا کرنے کا کہا جا رہا ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے اور وزیراعظم کو ان نکات پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پالیسی بیان دینے کی ضرورت ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت نے بڑھتی دہشتگردی، ٹی ٹی پی معاملے پر بھی کوئی بریفنگ نہیں دی ہے۔
سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے مزید کہا کہ لگتا ہے پی ٹی آئی کی طرح موجودہ حکومت پارلیمنٹ اور آئین سے آزادی چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ سابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News