Advertisement

آسیب زدہ سائے ملک پر چھا جانے کا خطرہ ہے، شیخ رشید

شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ آسیب زدہ سائے ملک میں چھا جانے کا خطرہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی 50 فیصد بڑھ گئی ہے اور روپے کے مقابلے میں ڈالر بھی 275 کا ہوگیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ گئی ہے اور آسیب زدہ سائے ملک بھر میں چھا جانے کا خطرہ بھی ہے ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس پر سب جج متفق ہیں کہ 90 دن میں الیکشن ہوں گے اورالیکشن کمیشن اس کو یقینی بنائے گا کہ نگران حکومت 90 دن کے لیے ہے، یہ 3 ججوں کا نہیں ساری سپریم کورٹ اور پاکستان کی عزت وقار کا مسئلہ ہے جسے سارے جمہوریت دشمن ڈاکو داؤ پر لگانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز جن 2 قابل احترام ججوں نے کیس سنا ہی نہیں اُن کو فیصلے میں کیسے دکھیلا جاسکتا ہے؟

اس سے قبل اپنے ایک پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے چیئرمین و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ 90 روز میں انتخاب آئین اور قانون کی ریڈلائن ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ غریب ڈیفالٹ ہوگیا ہے ملک ڈیفالٹ ہونے کے دہناے پر ہے، ساری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی ملک بچاسکتا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ حکمران سپریم کورٹ کو تقسیم کر کے1997 کی تاریخ دہرانہ چاہتے ہیں، لیکن ناکام ہوں گے۔

دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ عمر بشیر نے شیخ رشید احمد کے خلاف زرداری ریمارکس کیس کی سماعت دوبارہ شروع کرتے ہوئے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے اب شیخ رشید پر فرد جرم عائد کرنے کی نئی تاریخ 21 مارچ مقرر کر دی ہے۔

شیخ رشید نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرادی اور کہا کہ وہ بیڈ ریسٹ پر ہیں۔ درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹ بھی منسلک کی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت آج اے ایم ایل کے سربراہ شیخ رشید پر فرد جرم عائد کرنے والی تھی۔ عدالت نے شیخ رشید احمد کو عدالت میں حاضری یقینی بنانے کا کہا تھا۔

گزشتہ سماعت میں اسلام آباد پولیس نے اے ایم ایل سربراہ کے خلاف عدالت میں چالان پیش کیا تھا اور جوڈیشل مجسٹریٹ عمر بشیر نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 مارچ کی تاریخ مقرر کی تھی۔

Advertisement

سماعت کے دوران راشد نے عدالت سے استدعا کی کہ 15 مارچ کی تاریخ دی جائے کیونکہ انہوں نے ایک کانفرنس میں شرکت کرنی تھی جس پر عدالت نے جواب دیا کہ ہائی کورٹ کے احکامات جاری ہو چکے ہیں اور وہ معاملے کو طول نہیں دے سکتے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ بشیر نے کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ ٹرائل کب شروع ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں آج ملاقات، فیلڈ مارشل کی شرکت بھی متوقع
وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
شہرقائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، 16 نشستیں جیت لیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version