Advertisement

کراچی پولیس آفس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ساتھی سمیت ہلاک

کراچی پولیس آفس

کراچی پولیس آفس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ساتھی سمیت ہلاک

کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ساتھی سمیت ہلاک ہو گیا۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی طارق نواز کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے منگھو پیر کے علاقے مائی گاڑی مزار کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی ۔

طارق نواز نے بتایا کہ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہیں دہشت گردوں نے خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی ۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو مار گرایا جبکہ دو دہشت گرد گرفتار کر لئے ۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس آفس حملہ؛ پولیس اور رینجرز اہلکار سمیت 4 شہید، تمام دہشت گرد جہنم واصل

Advertisement

 سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اریاد اللہ اور عبدالوحید کے ناموں سے کی گئی ہے، ہلاک دہشت گرد اریاد اللہ کراچی پولیس آفس پر ہونے والے حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا ۔

راجہ عمر خطاب نے کہا کہ ہلاک اور گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے ۔ دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ، پانچ چھوٹے بڑے ہتھیار اور دو موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں جبکہ خودکش جیکٹ کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ۔

سی ٹی ڈی انچارج نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دوران تفتیش اہم انکشافات کی توقع ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر دہشت گرد حملے میں پولیس اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوئے تھے جبکہ حملہ کرنے والے تینوں دہشت گرد مارے گئے تھے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version