Advertisement

پاکپتن، جائیداد کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل

پاکپتن، جائیداد کے تنازعہ پر حقیقی بھائی نے فائرنگ کر کے اپنی ماں دو بھائیوں سمیت 7 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے نواحی گائوں باری رکھ میں سحری کے وقت ایک شخص نے ساتھیوں کی مدد سے بھائی کے گھر گھس کر ماں، بھائی، بہنوئی اور بچوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

 

واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری ریسکیو 1122 اور کرائم سین کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

واقع تھانہ صدر کے علاقہ چک بڑی راکھ میں پیش آیا جہاں جائیداد کے تنازعہ پر حقیقی بھائی سرور اپنی والدہ دو حقیقی بھائی بھاوج اور 4 بھتیجے بھتیجیوں کو موت کے گھات اتار دیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں حقیقی بھائی افتخار، شیرباز، 22 سالہ مفتاح بی بی، 12 سالہ احد، 14 سالہ احمد، 35 سالہ آسیہ بی بی اور بشیراں بی بی شامل ہیں۔

اس حوالے سے ڈی پی او پاکپتن حسن اقبال نے ملزم سرور کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا پاکپتن میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس  لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے اور قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور اس افسوسناک واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version