Advertisement

ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچنے کیلئے شجر کاری مؤثر ذریعہ ہے، امین الحق

امین الحق

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلات سید امین الحق نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرناک اثرات سے بچنے کیلئے شجر کاری سب سے مؤثر ذریعہ ہے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے اسلام آباد فاطمہ جناح پارک ایف نائن میں اپنے ہاتھوں سے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔

اس موقع پر امین الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجر کاری کسی مہم، کسی خاص موقع سے نہ منسوب ہو نہ اس کی کوئی حد ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ شجر کاری کو فرض عین سمجھتے ہوئے اسے اپنی زندگی کا لازمی جزو بنائیں، یہ صدقہ جاریہ ہے، جب تک درخت کے پھل، پھول سے انسان، چرند پرند فائدہ اٹھائیں گے ثواب لگانے والے کو ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ درخت ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ہٹا کر، درختوں اور مٹی میں کاربن کو ذخیرہ کرتے ہیں، یہ علامتی مہم لوگوں کو پودا لگانے کی جانب راغب کرنے، اپنے ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے ہے۔

انکا کہنا ہے کہ سب کو معلوم ہے ماحولیاتی تبدیلیوں کے گہرے اثرات پاکستان پر مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں، بے موسم برسات، گرمی میں اضافہ، غیر متوقع سیلاب، سردی و بہارکے موسموں میں تغیر ماحولیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے، ان خطرناک اثرات سے بچنے کیلئے شجر کاری سب سے مؤثر ذریعہ ہے۔

Advertisement

امین الحق نے کہا کہ اپنے لئے، اپنے ملک اور آنے والی نسلوں کو بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں، خواہش ہے کہ ہر طالب علم کو سرٹیفیکٹ اور ڈگری کے نتائج خاص تعداد میں پودے لگانے سے مشروط ہو۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ فلپائن، دنیا کا واحد ملک ہے جہاں طلبہ کو گریجویشن کی ڈگری کیلئے 10 پودے لگانا لازمی ہے، شجر کاری کے فوائد سے طلبہ و طالبات کو مسلسل آگاہی دینے کی اشد ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ شجر کاری مہم یونیورسل سروس فنڈ اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے کی جارہی ہے۔

اس موقع پر پارلیمانی سیکریٹری برائے ماحولیاتی تبدیلی ناز بلوچ نے بھی مہم کے دوران پودا لگایا۔

اس کے علاوہ چیف ایگزیکٹیو یو ایس ایف حارث محمود چوہدری، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بھی پودا لگایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version