Advertisement

ن لیگ اور جے یو آئی (ف) کا الگ الگ پلیٹ فارم سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ

انتخابات

ن لیگ اور جے یو آئی ف کا الگ الگ پلیٹ فارم سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ

وزیر اعظم شہباز شریف اور جمیعتِ علماءِ اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ عام انتخابات الگ الگ پلیٹ فارم سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہوئی جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران قائد ن لیگ نواز شریف سے بھی رابطہ کیا گیا اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں عمران خان کے خلاف مقدمات اور عدالتی کارروائی پر بھی غور کیا گیا اور ان پر سیاسی دباؤ جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔

ن لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں آئندہ عام انتخابات الگ الگ پلیٹ فارم سے لڑنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم پی ڈی ایم برقرار رہے گی اسے انتخابی اتحاد نہیں بنایا جائے گا۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ جے یو آئی ف اور ن لیگ جہاں ضروری ہوا ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں الگ الگ الیکشن لڑنے میں آزاد ہیں۔

ملاقات کے دوران نواز شریف اور فضل الرحمان نے مہنگائی میں کمی پر اصرار کیا اس دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عام انتخابات میں جانے سے قبل عوام کو ریلیف دینا ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف سربراہ جمیعتِ علماءِ اسلام مولانا فضل الرحمان کی عیادت کیلئے انکی رہائش گاہ پر پہنچ گئے جہاں وزیرِ اعظم نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی، جلد صحت یابی کی دعا کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیرِ مواصلات مولانا اسعد محمود اور مولانا لطف الرحمان بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version