Advertisement

جعلی مردم شماری کسی صورت قبول نہیں کریں گے، حافظ نعیم

مردم شماری

جعلی مردم شماری کسی صورت قبول نہیں کریں گے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جعلی مردم شماری کسی صورت قبول نہیں  کی جائیگی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے نمبر پورے نہیں ہوئے تو آراوز اور الیکشن کمیشن پر زور دے کر نتائج رکوائے ہیں اور چھ یونین کونسلز کے نتائج کو رکوا کر جعل سازی کی انتہا کر دی  ہے۔

انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ری کاونٹنگ میں جعل سازی کے حوالے سے بتایا گیا  ہے لیکن الیکشن کمیشن کے نتائج بدلے جارہے ہیں، یہ کیا دہشتگردی ہے؟

انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن کا کام تھا انہیں جعل سازی سے روکتے  لیکن ہم خاموش گھر نہیں بیٹھے گے ہم آئنی جمہوری حق استعمال کرینگے ، جماعت اسلامی ایک ووٹ دے بھی دستبردار نہیں ہوگی۔

مردم شماری

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ مردم شماری کا کام شروع نہیں ہوسکا ہے اور کراچی کی کاؤنٹنگ نہیں ہورہی  ہے جبکہ ڈیجیٹل مردم شماری میں رجسٹریشن رک رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل مردم شماری کے دوسرے مرحلے کا آغاز

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ آرٹی ایس کی طرح ڈیجیٹل مردم شماری کاسسٹم بھی بیٹھ گیا ہے تاہم ہمارا مطالبہ ہے کہ آن لائن رجسٹریشن کی مدت میں ایک ماہ توسیع کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ گنتی درست ہوئی تو وڈیروں کا خاتمہ ہوجائے گا اور صحیح ووٹ کاسٹ ہوئے تو جاگیرداروں کا خاتمہ ہوجائے گا اور سندھ کاوزیراعلیٰ کراچی سے بھی بن سکتا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ جو جس جگہ رہائش پذیرہےاسکی گنتی بھی وہیں ہوگی اور شناختی کارڈ کے مطابق سب کی ویری فکیشن بھی ہونی چاہیے لیکن جعلی مردم شماری کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version