عمران خان قوم کے لیے جہاد کررہے ہیں، خالد خورشید

عمران خان قوم کے لیے جہاد کررہے ہیں، خالد خورشید
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ عمران خان قوم کے لیے جہاد کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے جی بی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں چیف منسٹر ہوں میرے ساتھ اپنی سیکورٹی ہوتی ہے لیکن مریم نواز کس حیثیت سے سرکاری پروٹوکول لے رہی ہیں؟
انہوں نے کہا کہ عمران خان پر 80 سے زائد مقدمات بنائے گئے جبکہ پی ٹی آئی ہمیشہ۔رول آف لاء کی بات کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم کے لیے اہم ہیں، عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، عمران خان نے قاتلانہ حملہ کے بعد سکائپ پر لینے کی درخواست کی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کی جان زیادہ قیمتی ہے، انھیں عدالتوں میں ماضی میں حملے ہوئے، ماضی بنی گالا میں ہم نے سیکورٹی دی، اب ہماری زمان پارک اور بنی گالا میں ہماری سیکورٹی پر پولیس نہیں، ان گدھوں کو سمجھ نہیں آرہی، انسان اپنی حرکات و سکنات سے اپنی حیثیت بناتا ہے، ہمارے وزراء کوتھریٹس ہیں، انکے ساتھ آٹھ دس پولیس والے سیکورٹی پر ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ پچھلے 1 سال سے افسوسناک واقعات دیکھ رہے ہیں، خالد خورشید
خالد خورشید نے کہا کہ ہم نے عمران خان کو جی بی ہمارے ساتھ جانے کی آفر کی، عمران خان لاہور میں رہ کر اپنی جدوجہد جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جی بی کے عوام عمران خان سے محبت کرتے ہیں، عمران خان بہادر آدمی ہیں، وہ قوم کے لیے جہاد کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب نے عمران خان کی سیکورٹی وڈرا کی، تو ہم سیکورٹی دے دیتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے مزید کہا کہ ہم پنجاب کے نہیں پاکستان کے مسائل کے ساتھ وابسطہ ہیں، پاکستان مستحکم ہے،تو ہم جی بی والے مستحکم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News