Advertisement

لاہور میں دفعہ 144 کا نفاذ غیر قانونی ہے، بابر اعوان

بابر اعوان

لاہور میں دفعہ 144 کا نفاذ غیر قانونی ہے، بابر اعوان

معروف قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ لاہور میں دفعہ 144 کا نفاذ غیرقانونی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن میں دفعہ 144 کیخلاف پٹیشن دائر کردی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو فوری آرڈر جاری کرنے کی استدعا کی اور الیکشن کمیشن کو یقین دہانی کرائی ساڑھے 5تک ریلی ختم ہوجائے گی۔

ماہر قانون کا کہنا ہے کہ کیئرٹیکر نے”چیئرٹیکر” کے طور پر ریلی پر پابندی لگائی، لاہور میں دفعہ 144کا نفاذ غیرقانونی ہے۔

پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ کراچی، راولپنڈی کے میچز میں دفعہ 144نافذ نہیں کی گئی، ریلی پر پابندی 2 عدالتوں کی توہین ہے۔

بابر اعوان نے مزید کہا کہ پی ایس ایل اور ریلی کے روٹ الگ الگ ہیں، عمران خان کے خوف سے پورا شہر بند کیا گیا، پی ٹی آئی کارکنوں پر کیمیکل کا استعمال کیا گیا، ظل شاہ اور ارشد شریف کے قتل میں ایک ہی طریقہ استعمال کیا گیا۔

Advertisement

پٹیشن دائر

سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے لاہور میں دفعہ 144 کیخلاف الیکشن کمشن میں پٹیشن دائر کردی۔

بابر اعوان نے درخواست میں کہا کہ الیکشن کمیشن دفعہ 144 کے نفاذ کو ختم کرے، لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی پر دفعہ 144 کا نفاذ غیر قانونی ہے۔

درخواست کے مطابق پنجاب حکومت دفعہ 144 کا نفاذ کرکے سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیرا 15 کی خالف ورزی کررہی ہے۔ پنجاب حکومت پی ایس ایل میچ کو جواز بنا کر ریلی کو روکنے کی کوشش کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ پی ٹی آئی ریلی؛ نگراں حکومت کا لاہور میں دفعہ 144 لگانے کا اعلان

درخواست میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کی ریلی اور پی ایس ایل کے میچ کا روٹ مختلف ہے۔ تحریک انصاف کی ریلی ساڑھے پانچ بجے ختم ہوگی جبکہ پی ایس ایل کا میچ سات بجے شروع ہوگا! اس سے پہلے کسی شہر میں پی ایس ایل کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ نہیں کیا گیا۔

Advertisement

بابر اعوان نے درخواست میں مزید لکھا کہ الیکشن کمپین تحریک انصاف کا آئینی حق ہے، پنجاب حکومت غیر قانونی طور پر تحریک انصاف کی الیکشن کمپین کو روک رہی ہے!

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version