ڈیجیٹل مردم شماری پر تحفظات، سندھ حکومت وفاق کی مدد کرنے سے قاصر

ڈیجیٹل مردم شماری پر تحفظات، سندھ حکومت وفاق کی مدد کرنے سے قاصر
ملک میں جاری ڈیجیٹل مردم شماری کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کو خط لکھ دیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت وفاق کی مدد کرنے سے قاصر ہے۔ پہلے مردم شماری کے حوالے سے تحفظات دور کیے جائیں۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کی آگہی، بھرپور مہم نہیں چلائی گئی، ٹبلیٹس کی کنیکٹوٹی اور اسٹور کے حوالے سے بڑی خامیاں سامنے آئیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے خط میں لکھا کہ مردم شماری کا بڑا مرحلہ شروع ہو چکا ہے، ذاتی معلومات کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا گیا، تجرباتی مرحلے کے نتائج کے سے متعلق اندھیرے میں رکھا گیا ہے۔
خط کے متن کے مطابق گھر شماری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، صوبائی حکومت کو آگاہ نہیں کیا گیا، وفاق نے عملے، سیکیورٹی، ٹرانسپورٹیشن دیگر لوازمات کی مد میں رقم جاری نہیں کی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے مردم شماری بلاکس بنانے میں خامیوں کی نشاندہ کی، جس کے باوجود مسائل کو حل نہیں کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے خط میں مزید لکھا کہ خود فارم بھرنے کے ساتھ گھرشماری کا وقت بڑھایا جائے، مردم شماری میں شفافیت وفاقی وزیرپلاننگ کی رہنمائی میں کمیٹی تشکیل دی جائے اور کمیٹی میں وفاقی اکائیوں کے وزراء اعلیٰ کو بھی شامل کیا جائے۔
مردم شماری
واضح رہے کہ ملک بھر میں 7 ویں مردم شماری 2023ء کے لئے گھر گھر جا کر خانہ و مردم شماری کا آغاز یکم مارچ سے ہوگیا تھا جو یکم اپریل تک جاری رہے گا۔
ملک بھر میں 36 ڈویژن، 156 انتظامی اضلاع، 495 مردم شماری اضلاع، 3405 چارجز، 21211 سرکل، 185509 بلاک اور ایک لاکھ 21 ہزار فیلڈ اسٹاف سوا لاکھ ٹبلیٹ استعمال کرے گا۔
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے آئی ٹی ماہرین نے تربیت دی ،کیونکہ’’پورٹل ایپ‘‘ نادرا نے ہی تیار کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کا آغاز
اس کے لئے ملک بھر میں ایک لاکھ 85 ہزار سے زائد بلاک بنائے گئے ہیں اور ہر فیلڈ شمار کنندہ کے پاس 2 بلاک ہونگے اور ہر بلاک 200 سے 250 گھر شامل ہونگے اور ہر 14 بلاک میں ایک سپروائز ہوگا۔
خیال رہے کہ 7 ویں مردم شماری ’’ڈیجور میتھرڈ‘‘پر ہوگی جس میں اندراج موبائل نمبر کے ذریعے ہوگا اور لوگوں سے انکی رہائش کے بارے میں پوچھا جائے گا اور 6 ماہ سے جو شخص جہاں رہائش پذیر ہے یا 6 ماہ سے زائد رہنا چاہتا ہے اس کا اندراج وہاں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News