Advertisement

اگر ہم نے برآمدات نہ بڑھائیں تو ہماری خود مختاری داؤ پر لگ جائے گی،احسن اقبال

احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر ہم نے اپنی برآمدات نہ بڑھائیں تو ہماری خود مختاری داؤ پر لگ جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت فائیو ایز کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ معاشی مسائل کے قابل عمل حل کے لیے حکومت نے فائیو ایز کا ایجنڈا ترتیب دیا ہے اور برآمدات کو فائیو ایز میں سب سے زیادہ فوقیت دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی مسائل کا حل صرف اور صرف برآمدات کے شعبے میں ترقی حاصل کرنے ہر منحصر ہے اور معیشت کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے اگلے 10 سال کا سب بڑا چیلنج اسکی برآمدات کو بڑھانا ہے اور اگر ہم نے اپنی برآمدات نہ بڑھائیں تو ہماری خود مختاری داو پر لگ جائے گی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ ہمیں اپنی ویلیو ایڈڈ زرعی مصنوعات ایکسپورٹ کرنی ہوں گی، احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا کہ ایکسپورٹ کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی اینٹرپرائز، اپنے بزنس اور روزگار کے مواقعوں کو منسلک کرنا ہے، ای پاکستان کے تحت ہم نے اپنے نوجوانوں کے آئی ٹی کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ادارہ اور سٹیک ہولڈر فائیو ایز کی پالیسی کو مزید مربوط بنانے کے لئے سفارشات پیش کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ایکسپورٹس نہ ہونے کی وجہ سے ملکی ریز روز استعمال ہوگئے ہیں جبکہ گزشتہ 4 سالوں میں ملک میں بلا سوچے سمجھے روپے کی قدر گھٹائی گئی ہے اور پالیسی ریٹ کو دوگنا کیا گیا جس سے قرضوں میں 3 گنا اضافہ ہوگیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 1700 ارب ارب کے قرضوں کی ادائیگی اس وقت 5000 ارب تک پہنچ گئی ہے، ان خساروں نے ملک کو بڑے مسائل سے دوچار کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ معاشی مسائل پر جلد قابو پا لیں گے ، احسن اقبال

Advertisement

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے، ہم نے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے 30 ارب ڈالر کا نقصان حالیہ برداشت کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز کے پیش نظر ہمیں پانی اور فوڈ سیکورٹی کے سیکٹرز پر کام کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا باعث زرعی ترقی ملک کے لیے ایک چیلنج ہے، پاکستان کو اپنی پیداواریت بڑھانے کے لیے انرجی کی فراہمی کا بڑا چیلنج درپیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ عالمی مسابقت کیلئے پیداواری صلاحیت کو مضبوط کرنا ہے، احسن اقبال

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں سستی اور قابل تجدید توانائی کی طرف بڑھنا ہے، ہم نے معاشرے سے ناہمواری کے مسائل کو حل کرنا ہے اور سب کو شراکت کے برابر مواقع دینا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مزید کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ سب کو تعلیم اور صحت کی یکساں سہولیات میسر ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version