Advertisement

تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں الگ الیکشن نہ ہو، گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا

تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں الگ الیکشن نہ ہو، گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں کہ الگ الیکشن نہ ہو۔

گورنر کے پی حاجی غلام علی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن خود کہتا ہے ان حالات میں انتخابات ممکن نہیں، تحریک انصاف کے ایم این ایز مجھے کہتے ہیں ایک ساتھ الیکشن کروائیں۔

زمان پارک میں جو ہورہا ہے ملک کی بدنامی کا سبب بن رہا ہے

انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں جو ہو رہا ہے ملک کی بدنامی کا سبب بن رہا ہے، ہمیں بھی گرفتار کرنے کے لیے بندے آئے، ہم نے ان کو چائے پلائی اور گرفتاری دی، سیاسی لوگوں کے لیے جیل جانا بڑی بات نہیں۔

سیاسی معاملوں کو عدالت میں لے جانے کی ضرورت نہیں

Advertisement

غلام علی نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی انتخابات کے حوالے سے صوبائی حکومت کی سیکیورٹی خدشات پر الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ سیاسی معاملوں کو عدالت میں لے جانے کی ضرورت نہیں، تمام سیاسی جماعتیں متفق ہے کہ الگ الیکشن نہ ہو، ایک ساتھ الیکشن نہ ہوئے تو ہر پانچ سال بعد یہ ہی ہو گا۔

گورنر کے پی نے کہا کہ عمران خان نے ضمنی الیکشن 8 میں سے 7 نشستیں جیتیں ایک کے ہارنے پر دھاندلی کا الزام لگایا۔

بیوروکریسی کی تبادلوں میں میرا کوئی عمل دخل نہیں

انہوں نے کہا کہ آڈیوز اور ویڈیوز سے متعلق سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو خود پوچھنا چاہیے، دو دن پہلے زمان پارک سے پی ٹی آئی کے ایم ایز نے رابطہ کیا کہ الگ الیکشن نہ کریں، میں نے انھیں کہا کہ آپ مھجے نہ کہیں یہ بات عمران خان کو کہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، انتخابات سے متعلق گفتگو

غلام علی نے کہا کہ بیوروکریسی کی تبادلوں میں میرا کوئی عمل دخل نہیں۔ پوچھنا چاہیے کہ سابق دور میں بیوروکریسی کا ایک مخصوص حلقہ کیوں چھایا رہا۔

Advertisement

گورنر کے پی نے مزید کہا کہ کیا ماضی میں او ایس ڈی رہنے والوں کو تعیناتیوں کا حق نہیں ہے، جو زمان پارک میں ہوا تاریخ یہ اچھے الفاظ میں یاد نہیں رکھے گی۔

مزید پڑھیں: کےپی الیکشن، تاریخ کا اعلان نہ کرنے پر گورنر کیخلاف کارروائی کیلئے صدر مملکت کو مراسلہ ارسال

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version