Advertisement

تحریک انصاف نے نگران پنجاب حکومت سے متعلق خدشات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ دیے

تحریک انصاف

تحریک انصاف نے نگران پنجاب حکومت سے متعلق خدشات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ دیے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نگران پنجاب حکومت سے متعلق خدشات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ دیے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی جس میں پارٹی نے کمشنر سے شکایت کی کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے باوجود ہمیں انتخابی مہم شروع نہیں کرنے دی جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن نگران پنجاب حکومت کو غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات سے روکے، گزشتہ روز پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد بھی کیا تھا۔

پارٹی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو برابر مواقع کی فراہمی یقینی بنائے۔

چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کو تحفظات کے حل کی یقین دہانی کرا دی۔

Advertisement

الیکشن کمشنر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں انتخابات کرانے کے پابند ہیں، انتخابی مہم کی سخت مانیٹرنگ کریں گے۔

چیف الیکشن کمشنر نے معاملہ نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے ساتھ اٹھانے کی یقین دہانی کرا دی۔

الیکشن کمشنر نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے تعاون کریں، ہم تمام سیاسی جماعتوں کو برابر مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں گے۔

ضرور پڑھیں؛ عمران خان اور تحریک انصاف کو روکنے کا ہر کام حکومت کے گلے پڑتا ہے، شیخ رشید

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 20 سال بعد بڑی پیشرفت
پنجاب حکومت آلودگی پر قابو پانے میں مکمل ناکام، لاہور کی فضا خطرناک حد تک آلودہ
بڑی سیاسی ہلچل، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ بنگلادیش، دفاعی و سلامتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اردن، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، دفاعی و سلامتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version