نفرت کی سیاست سے ملک کا نقصان ہورہا ہے، بلاول بھٹو

نفرت کی سیاست سے ملک کا نقصان ہورہا ہے، بلاول بھٹو
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست سے تقصان صرف اس ملک کا ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی لڑائی پارلیمنٹ یا انتخابات میں کریں کیونکہ اس وقت پاکستان معاشی، سیاسی، آئینی بحران سے گزر رہا ہے اور اس وقت مسائل کے حل کیلئے سب کو کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی، غیر جمہوری اور نفرت کی سیاست چھوڑ کر جمہوری طریقہ اپنائیں کیونکہ نفرت کی سیاست سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے۔
بلدیاتی انتخابات کا معاملہ:
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بلدیاتی انتخابات کروادیئے ہیں تو اب کون روک رہا ہے؟ تاہم الیکشن کمیشن نے رمضان میں باقی نشستوں کے انتخاب کی تاریخ دی ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں اور رمضان میں بلدیاتی انتخاب کرانے کا شیڈول چیلنج بھی کرینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہردیوار پر لکھا تھا کہ پیپلزپارٹی الیکشن جیتے گی اور عوام نے ووٹ کے ذریعے سازشوں کو ناکام بنایا ہے تو اب میئر جیالا ہوگا تو قیامت ٹوٹ پڑے گی؟
بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک سال پہلے بلدیاتی انتخابات ہونے تھے لیکن پیپلزپارٹی کی جیت کے خوف سے انتخابات ملتوی کیے گئے اور اب سندھ میں تاریخی بلدیاتی انتخابات ہوئے جس میں پیپلزپارٹی نے حیدرآباد میں کلین سوئپ کیا اور کراچی میں سب سے بڑی جماعت بن کرنکلی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے قربانیوں کے بعد بلدیاتی الیکشن جیتا ہے اور کراچی کےعوام نے پیپلزپارٹی پر اعتماد کا اظہار بھی کیا ہے۔
بعدازاں کارڈیو اسپتال کے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں نئے منصوبے کا آغاز کررہے ہیں اور دل کے مفت علاج کیلئے نیا اسپتال بنارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ این آئی سی وی ڈی دنیا کاسب سے بڑا اسپتال ہے جو کہ پہلے چندے پر چلتا تھا لیکن 18ویں ترمیم کے بعد این آئی سی وی ڈی صوبائی حکومت کے ماتحت ہوا اور 2015 سے این آئی سی وی ڈی کی ذمے داری ہمیں ملی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے ہر شہر میں این آئی سی وی ڈی کی بنیاد رکھی اور کراچی کے ہر ضلع میں چیسٹ پین یونٹ کا آغاز کیا گیا اور نواب شاہ، مٹھی و دیگر شہروں میں بھی سیٹلائٹ سسٹم کا آغاز کیا جہاں دل کے عارضے کا علاج 100 فیصد مفت ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت عالمی معیار کا علاج مفت کروارہی ہے جس کا یورپ کے کسی بھی اسپتال سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

