Advertisement

زمان پارک پولیس حملہ، پی ٹی آئی کارکنان کی رہائی کیلئے کمیٹی تشکیل

پی ٹی آئی

زمان پارک پولیس حملہ، پی ٹی آئی کارکنان کی رہائی کیلئے کمیٹی تشکیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے زمان پارک میں پولیس آپریشن کے دوران پکڑے جانے والے کارکنوں کی رہائی کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی کا سربراہ میاں محمود الرشید کو بنایا گیا ہے جس میں گیارہ اراکین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

کمیٹی گرفتار افراد کی رہائی کے انتظامات اور دیگر ضروری اقدامات کرے گی۔

کمیٹی میں ناصر سلمان، وقاص امجد، رانا مدثر، یوسف وائین، وقار مشتاق، میاں بشیر، محمود جوئیہ، سعید بھٹہ اور خالد سندھو شامل ہیں۔

دو روز قبل لاہور میں پولیس ان ایکشن میں آگئی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متحرک کارکنوں کی گرفتاری کے لئے فہرست تیار کرلی گئی تھی۔

پولیس نے گرفتاری کے لیے کارکنوں اور رہنماؤں کو اے بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کر لیا۔

Advertisement

 سٹی ڈویژن میں 186 کارکنوں کی گرفتاری عمل میں لائے جائے گی جبکہ کینٹ ڈویژن میں 143، سول لائینز 85، اقبال ٹاؤن سے 97 کارکنوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ صدر ڈویژن سے 134 اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 120 کارکنوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو کھانا اور فنڈنگ کرنے والے افراد کی فہرست بھی تیار کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا ایلیٹ فورس کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

فنڈنگ کرنے والے 88 افراد، ٹرانسپورٹر مہیا کرنے والے 21، کارکنوں کو اکٹھا کرنے والے 121، کھانا مہیا کرنے والے 30 اور کیٹرنگ کرنے والے 62 افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے زمان پارک لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئے جس کے بعد ان کے گھر پر سرچ آپریشن کیا گیا۔

لاہور پولیس کے ہمراہ موجود اینٹی انکروچمنٹ کی ٹیم نے کرین کے ذریعے عمران خان کےگھر کا دروازہ اور دیوار توڑی، رہائش گاہ کے باہر موجود مورچوں اور تجاوزات کو بھی ہٹادیا گیا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: زمان پارک میں آپریشن، پولیس عمران خان کے گھر میں داخل

اس کے علاوہ ہیوی مشینری سے زمان پارک کے باہر لگی تمام رکاوٹیں اور خیمے کو اکھاڑ دیا گیا۔

پولیس نے آپریشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 40 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

عمران خان کے گھر کے اندر سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی، پیٹرول بم اور پتھر بھی پھینکے گئے جس کے باعث پولیس کے تین سے زائد اہلکار پتھر لگنے سے زخمی ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version