عمران خان پر مقدموں کی سنچری بن چکی ہے، علی زیدی

عمران خان پر مقدموں کی سنچری بن چکی ہے، علی زیدی
تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ عمران خان پر مقدموں کی سنچری بن چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں جو تماشہ دیکھا ہے وہ سارے پاکستان نے دیکھا، یہ ساری دنیا نے دیکھا ہے، ہمارے ملک کا مذاق بن چکا ہے۔
علی زیدی نے کہا کہ عمران خان پر مقدموں کی سنچری بن چکی ہے، انہوں نے ہمیشہ پاکستان کا نام بلند کیا، پی ڈی ایم نے صرف ملک کو نقصان پہنچایا ہے، انتشار کی سیاست ہم نے کبھی نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم شفاف انتخابات چاہتے ہیں، انتشار وہ چاہتے ہیں جو انتخابات میں تاخیر کر رہے ہیں، انہوں نے ریاست کے اداروں کو استعمال کیا، اس کو ریاستی دہشت گردی کہتے ہیں، اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی میں خان کی جان نہ چلی جاتی، ان کا پلان تھا کہ یہ خان صاحب کو ٹریپ کریں پر یہ ہر مقابلے میں فیل ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ خان صاحب کل بتائے بغیر عدالت چلے گئے، وہ خود عدالت میں پیش ہوئے ہیں، دنیا میں تشویش ہے کہ ایک لیڈر کو بلٹ پروف شیٹ چاہیے، یہ بدترین ڈکٹیٹرشپ سے بھی گر چکے ہیں، یہ ماڈل ٹاؤن طرز کا ایڈونچر کرنا چاہتے ہیں۔
علی زیدی نے کہا کہ گھر میں تو وہ گھس گئے تھے اور چادر چار دیواری کا خیال نہیں رکھا، یہ جو مینٹلی اور فیزیکلی ٹارچر کر رہے ہیں، ہم پھر بھی پرامن ہی رہیں گے۔
ضرور پڑھیں؛ زمان پارک پولیس حملہ، پی ٹی آئی کارکنان کی رہائی کیلئے کمیٹی تشکیل
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News