Advertisement

کسی کو پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق سوال کرنے کا حق نہیں، شاہ محمود

شاہ محمود

کسی کو پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق سوال کرنے کا حق نہیں، شاہ محمود

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کسی کو پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق سوال کرنے کا حق نہیں ہے۔

سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی ایک حساس ایشو پر توجہ دلانا چاہ رہا ہوں، چند روز قبل وزیر خزانہ نے سینیٹ میں ایک بیان داغا جس کے اثرات دیکھے گئے، اس بیان کی وضاحت ترجمان دفتر خارجہ کو کرنا پڑی ۔

انہوں نے کہا کہ ترجمان دفتر خارجہ کو کہنا پڑا ایٹمی پروگرام کسی ملک کے ساتھ بات چیت کے ایجنڈے پر نہیں ہے، وہ کہتی ہیں کہ ایٹمی پروگرام پر کوئی بات چیت کسی ایجنسی سے نہیں ہورہی ہے ۔

اسحاق ڈار وزیر خزانہ ہیں اور بات ایٹمی پروگرام کی کررہے ہیں

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ وہ سرکاری سینیٹر ہیں انہوں نے ایسا بیان کیوں دیا، وزیر خزانہ کے بیان کو آپ ذاتی رائے بھی نہیں دے سکتے، وہ ہیں وزیر خزانہ مگر بات انہوں نے وزیر خارجہ کے حصے کی کردی ۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر لانگ رینج میزائل پروگرام روکنے کا مطالبہ کیا گیا تو اسے مسترد کیا جائے گا، وزیر خزانہ بتائیں کیا ان سے ایسا کوئی مطالبہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دنیا کے چند لوگ سوال اٹھاتے رہتے ہیں، ہمارا پروگرام مکمل محفوظ ہے۔

حکومتی سینیٹرز کا مطالبہ ہے وزیر اعظم وضاحت دیں

انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے سینیٹر رضا ربانی سنجیدہ رہنما ہیں انہوں نے اسحاق ڈار کے بیان کے بعد عوام کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا، انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ چین کے ساتھ ہماری اسٹریٹجک پارٹنر شپ پر بھی دباؤ ہے، ان سوالات کو سنجیدہ لوگ اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے کہا کہ رضا ربانی مشترکہ اجلاس بلاکر ان سوالات کا جواب دیا جائے، وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ان سوالات پر وزیر اعظم پالیسی بیان دیں ۔

یہ بھی پڑھیں؛ حکومتی سازشوں کا مقابلہ قانونی طریقوں سے کرینگے، شاہ محمود قریشی

انکا کہنا ہے کہ حکومت نے تو آئی ایم ایف کی تمام شرائط مان لیں مگر پھر بھی معاہدہ نہیں کررہا،  طویل مذاکرات کے باوجود آئی ایم ایف سے معاہدہ کیوں نہیں ہوپا رہا؟

Advertisement

زمان پارک کا آپریشن انتہائی شرمناک ہے

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ زمان پارک کا آپریشن انتہائی شرمناک ہے، مریم صاحبہ تحریک انصاف کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کر رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم آئین کو جمہوریت کی ڈگر پر قائم رہنا چاہتے ہیں، یہ لوگ کس دنیا میں رہتے ہیں، انکی سوچ ملاحظہ کریں ۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ عمران خان کچھ دیر میں پریس کانفرنس کریں گے، ہائی کورٹ کی توہین کرنے پر ہم پولیس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version