Advertisement

حیدرآباد میں مین پوری اور گٹکے کی کھلے عام فروخت جاری

حیدرآباد میں تھانوں کی سرپرستی میں مین پوری اور گٹکے کا کھلے عام کاروبار عروج پر پہنچ گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں جی او آر تھانے کے اے ایس آئی اور اہلکاروں نے مین پوری گٹکا کیبن پر نہ رکھنے کی صورت میں  ایک معصوم بچے کو دھمکیاں دے دیں جس پر کیبن لگانے والے بچے کی مدد کے لئے اہلِ محلہ ایکشن میں آگئے۔

 بچے  نے اس حوالے سے بتایا کہ کیبن لگا کر اپنا گھر چلا رہا ہوں اور مجھے کہا جارہا ہے کہ مین پوری گٹکا رکھوں ورنہ کیبن بند کردوں، میں کیا کروں یہ کیبن بند کردوں؟

حیدرآباد کےعلاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس وقت علاقے میں پر طرف مین پوری گٹکا فروخت ہورہا ہے، ہمارے ساتھ چلیں علاقے کے باقی کیبنز اور دکانوں کو چیک کریں۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ مین پوری گٹکا فروخت کرنے کے خلاف علاقہ مکینوں کی درخواست پر جی او آر تھانے کے اے ایس آئی اور اہلکاروں نے کیبن کی تلاشی لی تاہم پولیس اہلکار کارروائی کئے بغیر ہی لوٹ گئے۔

Advertisement

علاقہ مکینوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل کے خلاف فوری طور پر ایکشن لیا جائے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
Next Article
Exit mobile version