مریم نواز کل سے گوجرانوالہ کا 2 روزہ دورہ کریں گی

شیر ہی قوم کو مسائل پیدا کرنے والے گیدڑوں سے نجات دلائے گا، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کل سے گوجرانوالہ کا 2 روزہ دورہ کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف گوجرانوالہ کے 2 روزہ دورے میں کل ساہیوال میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی۔
مریم نواز شریف کی صدارت میں پرسوں 4 مارچ کو گوجرانوالہ میں تنظیمی اجلاس ہوگا اور اجلاس میں پارٹی کے مقامی صدور اور جنرل سیکرٹریز شرکت کریں گے اور پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
مریم نواز سوشل میڈیا، خواتین اور یوتھ ونگ کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گی۔
واضح رہے کہ مریم نواز نے 1 فروری سے تنظیمی دوروں کا آغاز کیا تھا اور وہ بہاولپور، ملتان، ایبٹ آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا اور ساہیوال ڈویژنز کا دورہ کر چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News