Advertisement

شہر قائد میں آج گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان

تیز بارش

کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

شہر قائد میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش  ہونے کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج تیز بارش کے ساتھ آندھی بھی متوقع ہے جس دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19۔ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں سال 2023 کی پہلی بارش

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر میں  12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ آج مطلع جزوی و مکمل ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارشوں کا سلسلہ 19 جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ 23 مارچ سے ایک اور سلسلہ شہر کو متاثر کرے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں سال 2023 کی پہلی بارش کا آغاز ہوا تھا جس دوران شہر کے شمالی علاقوں میں ابر رحمت برسی اور ژالہ باری بھی ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ 17 تا 19 مارچ سندھ بھر سمیت کراچی میں بارش کا امکان ہے اور اس دوران گرد آلود ہوائیں یا آندھی بھی چلے گی ۔

محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ 17 تا 19 مارچ گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے تاہم شہر میں بارش کے دوران درجہ حرارت چند ڈگری گر سکتا ہے ۔

واضح رہے کہ ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر رکھی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version