Advertisement

زرداری مافیا کو سندھ میں شکست دیں گے، علی زیدی

علی زیدی

زرداری مافیا کو سندھ میں شکست دیں گے، علی زیدی

پی ٹی آئی رہنما علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ آصف زرداری مافیا کو سندھ میں شکست دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج بڑی تفصیلی میٹنگ ہوئی ہے، سندھ میں جو حالات ہیں ان پر مشاورت ہوتی ہے، کراچی کی نو نشستوں پر بھی ضمنی انتخاب ملتوی ہوگیا ہے۔

   انہوں نے کہا کہ ہم نے 16 اپریل کو استعفیٰ دیا، انہوں نے بعد میں کیسے استعفیٰ منظور کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کل سندھ کے سب سے بڑے لٹیرے آصف علی زرداری نے گفتگو کی، انہوں نے کہا ہم پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہیں جبکہ ساری پلاننگ رجیم چینج آپ نے کی تھی، سندھ ہاؤس میں آپ نے لوگوں کی خریدوفروخت کی تھی، آپ کے وزیر خارجہ ساری دنیا کے دورے کررہے ہیں، آپ سہولت کار تھے اور پیسے آپ نے دئیے تھے، آپ کے بیٹے نے کہا تھا سارا گیم ہم نے کیا تھا، آپ سے بات کون کرتا ہے ہم کسی ڈاکو سے بات نہیں کررہے ہیں، آپ اس طرح کی بیانات نہ دیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سکھر میں 1600 پولیس والے پروٹوکول ڈیوٹی پر لگے ہوئے ہیں، جس نے مریم نواز کے خلاف پٹیشن کی تھی، اس کو کل سے دھمکیاں دی جارہی ہیں، جس طرح ملک کو لوٹا گیا ہے، غریب آدمی کی آواز بننا ہمارا فرض ہے، ہم ظالم کے خلاف کھڑے ہوں گے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ زرداری مافیا سندھ پولیس کے ذریعے ہمارے امیدواروں کو ہراساں کر رہا ہے، علی حیدر زیدی

علی زیدی نے کہا کہ یہ واحد صوبہ ہے جہاں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، ہم 17 مارچ سے 22 مارچ تک سندھ بچاؤ تحریک کا آغاز کررہے ہیں، یہ سندھ بچاؤ تحریک ہے، سندھ سب سے پیچھے رہ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معیشت چلانے والا شہر ہے، ہم 6 روز کا دورہ کریں گے اور رمضان کے بعد بھی نکلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سندھ کے عوام کے ظالم حکمرانوں کے خلاف نکالیں گے، سندھ میں گزشتہ ہفتے بڑی ملاقاتیں کی ہیں، آصف علی زرداری سندھ کے عوام کا پندرہ سال سے خون چوس رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ میں عمران خان کی مقبولیت ایک جیسی ہے، سندھ کے باشندوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا، ملکر مافیا کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

  علی زیدی نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں سعید غنی کا کر بیٹھ جاتے ہیں، اپنے آر اوز کو دھمکیاں لگاتا ہے، سعید غنی جو بھی آر او آتا ہے اس کو دیکھتے ہیں، کل الیکشن کمیشن کا رویہ تبدیل کیا گیا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛مجھ پر 1 روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دونگا، علی زیدی

انہوں نے کہا کہ اگر ہم سارے اکھٹے نہ ہوئے تو یہ سندھ کو اور بھی کھا جائیں گے، لوگوں کی مظلومیت دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آتے ہییں، جیکب آباد میں پانی کا بڑا مسئلہ ہے، کنٹونمنٹ کے باہر بھی سندھ ہے، آصف زرداری مافیا کو سندھ میں شکست دینی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پورے پاکستان کی جان عمران خان ہے، جس نے عمران خان پر گولیاں چلائیں اس کو وڈیو لنک پر لیا جارہا ہے، جس پر گولیاں چلی اس کو کہتے ہیں کورٹ آئیں۔

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے مزید کہا کہ عمران خان پر سارے سیاسی مقدمات ہیں، حکومت ریاست کے اداروں کو استعمال کرکے ریاستی دہشت گردی کرتی ہے، پیمرا کی جانب سے عمران خان پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version