صدر چیمبر آف کامرس نے شرح سود میں اضافہ مسترد کر دیا

حکومت ادویات کے خام مال کی پیداوار کی ہرممکن حوصلہ افزائی کرے، احسن ظفر بختاوری
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے شرح سود میں اضافہ مسترد کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے شح سود میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود میں اضافے کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ شرح سود 20 فیصد کرنا صنعتی فروغ میں رکاوٹ بنے گا جبکہ شرح سود میں اضافے سے معیشت جام ہونے کا خدشہ ہے اور شرح سود میں 3 فیصد اضافے سے مہنگائی میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ کاروبار کرنے کیلئے لاگت بڑھانے کی کوشش معیشت میں رکاوٹ پیدا کرے گی جبکہ شرح سود میں 3 فیصد اضافے سے معیشت مزید تباہی کی طرف بڑھے گی اور شرح سود میں اضافہ ملکی معیشت کیلئے کاری ضرب ہوگا۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کیلیے حکومت کوئی درمیانی راستہ نکالے، کاروباری برادری کو حکومتی مشکلات کا اندازہ ہے، حکومت تمام چیمبرز کو اعتماد میں لے کر پالیسیاں تشکیل دے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News