Advertisement

قوم اپنے اداروں کیساتھ کھڑی ہے، شرپسندوں کیخلاف متحد ہے، حکومتی اتحاد

حکومتی اتحاد

قوم اپنے اداروں کیساتھ کھڑی ہے، شرپسندوں کیخلاف متحد ہے، حکومتی اتحاد

حکومتی اتحاد کا کہنا ہے کہ قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، شرپسندوں کے خلاف متحد ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی رہنماؤں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں اتحادی رہنماؤں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے طرز سیاست کو انتشار قرار دیدیا اور پی ٹی آئی کے سیاسی اقدامات  پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔

اس کے علاوہ حکومتی اتحادی رہنماؤں نے پولیس فورس پر حملے اور پرتشدد کارروائیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا طرز عمل ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

اجلاس کے دوران شرکاء نے اپنے موقف میں کہا کہ عمران خان عدالتوں سے فرار اختیار کرنے کے لئے بہانے بناتا ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتحادی رہنماؤں نے عدالتوں کے طرز عمل پر بھی سوالات اٹھا دیے اور اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پی ٹی آئی کی سوچی سمجھی سازش قرار دے دیا۔

دوران اجلاس اتحادی رہنماؤں نے فوج اور آرمی چیف کے خلاف جاری گھٹیا مہم کا حصہ بننے والوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی۔

اجلاس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو لیک پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا اور اہم منصب پر رہنے والے شخص کی خاتون کے بارے میں گفتگو گھٹیا پن قرار دیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اتحادی جماعتوں نے آئین و قانون کے مطابق اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور کہا کہ قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، شرپسندوں کے خلاف متحد ہے۔

وزیر اعظم نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامید ہوں جلد معاشی مسائل سے نکل آئیں گے، جس پر اتحادی رہنماؤں نے عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو مل کر مشکلات سے نکالیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ غریب طبقے کو سہولہات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ ملک افراتفری اور انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

واضح رہے کہ اجلاس میں جمیعت علماء اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان، چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز، پیپلزپارٹی کی جانب سے نوید قمر، قمر زمان کائرہ، شیری رحمان، ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، آفتاب شیرپاؤ، خالد مگسی، محسن داوڑ اور اویس نورانی نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version