Advertisement

پاکستان جموں و کشمیر تنازعہ بین الاقوامی فورم پر اٹھا رہا ہے، صدر مملکت

صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی کا سال نو 2024ء کے آغاز پر پیغام

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان جموں و کشمیر تنازعہ بین الاقوامی فورم پر اٹھا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آزاد جموں کشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد کے طلباء کی ملاقات ہوئی جس میں صدر مملکت نے ملک میں بیماریوں کے بوجھ اور خطرات کو کم کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر زور دیا۔

ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کا شعبہ ِصحت 22 کروڑ سے زائد آبادی کی ضروریات پورا کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا، ملک میں متعدی اور غیر متعدی بیماریوں کی روک تھام پر توجہ دینا ہوگی، طلباء کی تجزباتی صلاحیتوں اور آئی ٹی کی مہارتوں کو بہتر بنانے پر توجہ دینا ہوگی، انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹولز  کا زندگی کے ہر پیشے میں وسیع طور پر اطلاق ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں  نرسنگ اور پیرا میڈیکل سٹاف کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان کو 9 لاکھ نرسوں کی ضرورت ہے جبکہ صرف 2 لاکھ نرسیں موجود ہیں، تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں یے، طلباء انسانیت کی خدمت کریں۔

یہ بھی پڑھیں؛ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، صدر ڈاکٹر عارف علوی

Advertisement

 صدر مملکت نے حق خودارادیت کے حصول تک مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا  مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستانی سیکورٹی فورسز کے مظالم کو اجاگر کرے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر ظلم و ستم میں ملوث ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر تنازعہ ہر بین الاقوامی فورم پر اٹھا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version