Advertisement

یوم پاکستان، مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

مزار اقبال

یوم پاکستان، مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

 لاہور میں آج یوم پاکستان کی مناسبت سے مصورِ پاکستان اور شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں صبح سویرے مصورِ پاکستان، شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔

تقریب میں پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لئے اور مزار اقبال پر سلامی بھی پیش کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ایئروائس مارشل سید عمران ماجد علی، ایئر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی کورنگی کریک تھے۔

اس کے علاوہ پاک فضائیہ نے رینجرز کے جوانوں کی جگہ سیکیورٹی کے فرائض سنبھال لئے۔

Advertisement

مہمانِ خصوصی نے مزار اقبال پر پھول کی چادر چڑھائی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کروائے۔

اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس حوالے سے ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے دستے نے مزار اقبال پر گارڈ ڈیوٹیز سنبھال لیں، پاک فضائیہ کے تمام بیسز اور تنصیبات پر یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

ترجمان کے مطابق دن بھر جاری رہنے والی تقریبات کا آغاز  نمازِ فجر کے بعد پاکستان اور عالم اسلام کی یکجہتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کے موقع پر عظیم شاعر اور فلسفی علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تعیناتی اور پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب منعقد ہوئی۔

ترجمان نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر ستلج رینجرز کی جگہ گارڈ ڈیوٹیز سنبھال لیں۔ ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی، ایئر آفیسر کمانڈنگ، پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی، کورنگی کریک نے مزار اقبال پر حاضری دی۔

ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی نے سربراہ پاک فضائیہ، ایئر مین اور سویلینز کی جانب سے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

Advertisement

ترجمان نے مزید کہا کہ بیس کمانڈر پی اے ایف بیس لاہور ایئر کموڈور تنویر احمد بھی گارڈز کی تعیناتی کے موقع پر موجود تھے تاہم تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version