Advertisement

احسن اقبال کی زیرصدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس، 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

احسن اقبال

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا جس میں11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 64 ارب روپے مالیت کے 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں6 کروڑ روپے کی لاگت سے اسلام آباد میں نیشنل پولیس ہسپتال بنانے، 91 کروڑ روپے مالیت کے سی پیک سپورٹ پروجیکٹ، 37 ارب روپے مالیت کے لاہور سیالکوٹ موٹر وے لنک ہائی وے منصوبہ، 1 ارب 17 ارب 17 کروڑ روپے کے ڈھڈیال بائی پاس ڈسٹرکٹ چکوال کی تعمیر، لاہور میں 1 ارب 37 کروڑ روپے کے ریڈیولاجی ڈیپارٹمنٹ کی اپ گریڈیشن اور 7 ارب سے زائد مالیت کے پاکستانی یونیورسٹیوں کے لیے فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کی منظوری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ اگر ہم نے برآمدات نہ بڑھائیں تو ہماری خود مختاری داؤ پر لگ جائے گی،احسن اقبال

اجلاس میں وزیرستان میں 2 ارب روپے کے انسٹی ٹیوٹ آف پروگریسو سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے منصوبے، 1 ارب 27 کروڑ روپے کی عطا آباد جھیل سے وسطی ہنزہ کے لیے گریٹر واٹر سپلائی سکیم اور پنجاب میں سستی رہائشی سیکم کے لیے 3 ارب روپے کی تکنیکی امداد کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب: کچے کے ڈاکوؤں نےدو مغویوں کو قتل کردیا، تین کے بدلے تاوان کا مطالبہ
پاکستان کی کامیاب سفارت کاری، خارجہ پالیسی کے سبب آج ملک کا وقار بلند ہوا، وزیراعظم
جلال پور پیروالا کے قریب موٹروے ایم 5 کا مزید حصہ سیلاب میں بہہ گیا
پاکستان اور چین کا اشتراک؛ زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں نئی پیش رفت
ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
سندھ میں دریاؤں اور بیراجوں پر پانی کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Next Article
Exit mobile version