عوام مردم شماری میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں، گورنر سندھ

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ عوام خانہ و مردم شماری میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری گورنر سندھ کی بابر مارکیٹ لانڈھی گئے جہاں دوکانداروں اور عوام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور گورنرسندھ کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔
اس موقع پر گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ عوام کے مسائل معلوم کرنے کے لئے ان کے درمیان جارہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہر صاحب اختیار کو کہتا ہوں جو ذمہ داری ملی ہے آخرت میں اس کا حساب ہوگا اور آخرت میں گریس مارکس نہیں ملیں گے، زندگی کا امتحان اچھے سے دینا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام خانہ و مردم شماری میں بھرپور طریقہ سے حصہ لیں، صوبہ کو اس کی آبادی کے مطابق وسائل ملنے کے لئے ایسا کرنا ضروری ہے اور ڈیجیٹل مردم شماری سے غلطی کا امکان کم رہ جاتا ہے۔
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ مسائل حل کرنے کے لئے اختیار سے زیادہ نیت اور اخلاص ضروری ہے، تنقید کی پرواہ نہیں ہے، عوام کے درمیان جانا نہیں چھوڑوں گا۔
اس موقع پر عوام کا کہنا تھا کہ کامران خان ٹیسوری نے خود کو صحیح معنوں میں عوامی گورنر ثابت کیا ہے، ان کے مارکیٹوں اور علاقوں کے دورے سے مایوس عوام کو حوصلہ ملتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

