کراچی کے مینڈیٹ پرقبضہ نہیں ہونے دیں گے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی کے مینڈیٹ پرقبضہ نہیں ہونے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صفورا ٹاون کی یو سی 6 جماعت اسلامی نے جیت لی ہے اور پی پی نے اس پر ری کاونٹنگ کی درخواست ڈالی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گنتی کا عمل ابھی شروع ہوا ہے اور پہلا ہی تھیلا پھٹا ہوا برآمد ہوا ہے۔
Advertisementصفورا ٹاون کی UC-6 جماعت اسلامی نے جیت لی ہے۔ پی پی نے اس پرری کاونٹنگ کی درخواست ڈالی۔گنتی کاعمل ابھی شروع ہواہے اورپہلاہی تھیلا پھٹا ہوا برآمد ہواہے
ECP ایکشن لے، آراو کے خلاف کارروائی کرے۔
”سب“اچھی طرح سن لیں کراچی کے مینڈیٹ پرقبضہ نہیں ہونے دیں گے#مینڈیٹ_پر_ڈاکا_نامنظور pic.twitter.com/LX0nMVTl37— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) March 1, 2023
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اس پر ایکشن لے اور اس کے خلاف کارروائی کرے۔
یہ بھی پڑھیں؛ مینڈیٹ کے تحفظ کے بغیر بات چیت ممکن نہیں، حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے مزید کہا کہ سب اچھی طرح سن لیں کہ کراچی کے مینڈیٹ پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے۔ #مینڈیٹ_پر_ڈاکا_نامنظور
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

