Advertisement

وفاقی محتسب کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت

صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو وفاقی محتسب کی سال 2022 ء کی سالانہ رپورٹ پیش کی گئی ہے ۔

اس موقع پر وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے سال 2022 کے دوران سرکاری اداروں کی بدانتظامی کے خلاف انصاف کی فراہمی میں وفاقی محتسب کے کردار کے بارے میں بتایا اور کہا کہ شکایات کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ وفاقی محتسب پر عوام اعتماد کا عکاس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہاوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے پاکستان کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ون ونڈو سہولت ڈیسک قائم کیے گئے ہیں اور 2022 کے دوران حکومت کے متعلقہ اداروں کی جانب سے 137,647 سمندر پار پاکستانیوں کو سہولتیں فراہم کی گئیں ہیںَ

اس کے علاوہ میر پور خاص، خضدار سوات ، کرم اور جنوبی وزیرستان کے شکایت کنندگان کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیےنئے وفاتر قائم کیے گئے۔

Advertisement

وفاقی محتسب نے صدر مملکت کو تنازعات کے غیر رسمی حل اور کھلی کچہریوں سے متعلق اپنے خصوصی اقدامات سے آگاہ کیا اور بتایا کہشکایات کو آن لائن بھی سنا جا رہا ہے، آن لائن شکایات کی وصولی میں 97 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم محتسب اپنی رسائی کو مزید بڑھانا اور استعداد بڑھانا چاہتا ہے مگر مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

انہون نے بتایا کہآئی سی آرسسٹم کے تحت محتسب نے شکایات کو فوری نمٹانے کیلئے وفاقی حکومت کی 183 مختلف ایجنسیوں کو مربوط کیا  ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ وفاقی محتسب حکومتی اداروں کی بدانتظامی کے خلاف تیز اور سستے انصاف کی فراہمی میں اپنے کردار کے بارے میں آگاہی مہم تیز کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہوفاقی محتسب کی استعدادِ کار بڑھانے ، عوامی شکایات کو دہلیز پر حل کرنے کیلئے ملک کے دور دراز علاقوں تک رسائی بڑھانے کی ضرورت ہے اور ہدایت بھی دی کہ حکومتی اہلکاروں کے ہاتھوں زیادتیوں اور ناانصافیوں کا شکار لوگوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی محتسب جدید آئی سی ٹی ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے اپنی رسائی میں اضافہ کریں  اور  میڈیا کے ذریعے وفاقی محتسب کے کردار اور خدمات کے بارے میں آگاہی پیدا کریں،۔

خیال رہے کہ صدر مملکت نے خدمات کی فراہمی اور ملک میں قانون کی حکمرانی بہتر بنانے میں بہترین کارکردگی پر محتسب کو سراہا ہے۔

Advertisement

رپورٹ:

پیش کردہ رپورٹ کے مطابق وفاقی محتسب کو 2021 ء میں 110,398 شکایات کی نسبت 2022 ء میں 164,174 شکایات موصول ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وفاقی محتسب نے 2021 میں 106,732 شکایات کے مقابلے 2022 ء میں 157,770 شکایات کا ازالہ کیا جو کہ 50 فیصد کا اضافہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version