Advertisement

معاملہ ہائیکورٹ میں ہو تو سپریم کورٹ سوموٹو نہیں لے سکتی، وزیر قانون

وزیر قانون

معاملہ ہائیکورٹ میں ہو تو سپریم کورٹ سوموٹو نہیں لے سکتی، وزیر قانون

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے کہا ہے کہ معاملہ ہائیکورٹ میں ہو تو سپریم کورٹ سوموٹو نہیں لے سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر اٹارنی جنرل شہزاد عطا الٰہی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے کہا ہے کہ آج جو آئینی اور قانونی بات ہے وہی ہونی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ جب بہت واضح ہو اور اس میں کوئی الہام نہ ہو تو فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاملہ جب ہائیکورٹ میں ہوتوسپریم کورٹ سوموٹو نہیں لے سکتی اور اس معاملے پر 2 ہائیکورٹس میں درخواستیں زیرسماعت ہیں اور ہائیکورٹس میں معاملےکی تشریح ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا کے پی اور پنجاب میں 90 دن میں انتخابات کروانے کا حکم

Advertisement

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے درخواست 3 کے مقابلے میں 4 ججز نے مستردکی جس کے مطابق 4 ججز نے پٹیشن کو مسترد کیا، 3 نے قابل سماعت قراردیا اور 2 ججز نے رضا کارانہ طور پر خود کو بنچ سے الگ کیا تھا۔

اٹارنی جنرل :

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ انتخابات کے معاملے پر عدالتی کارروائی ہوئی اور ہم نے  ہر طرح سے تعاون بھی کیا اور کسی وکیل نے کوئی تاریخ نہیں مانگی ۔

انہوں نے کہا کہ کیس کی شروعات 9 رکنی پنچ سے ہوئی تھی اور کچھی معاملات کے بعد جب 5 ممبر بنچ بنا تو اس بنچ میں موجود دو ججوں نے 23 فروری کو ہی اپنے نوٹ میں اس پیٹیشن کو خارج کردیا تھا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کو فیصلہ آیا ہے جو کہ 3 ججوں کا فیصلہ ہے  اور  2 ججوں ایک فیصلے پر دستخط کئے لیکن غور کرنے والی بات یہ ہے کہ جو تحریری فیصلہ آیا ہے اس میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس اطہر من الله اور جسٹس یحییٰ خان آفریدی کے 23 فروری کے فیصلے سے اتفاق کیا ہے۔

اٹارنی جنرل نے بتایا کہ تحریری فیصلے میں 5 نہیں 7 ججوں کے فیصلے موجود ہیں جس میں سے 2 نے ان پیٹیشنز کو خارج کیا تھا اور آج بھی 2 ججوں اس پیٹیشن کو خارج کیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ  4 معزز جج صاحبان نے اس پیشن کو خارج کردیا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا یہ صورتحال ہے اور اب آگے اس پر جو بھی کارروائی ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version