Advertisement

وزیرِ خارجہ یورپ و امریکہ کی سیر کرتے ہیں مگر افغانستان جانے سے گھبراتے ہیں، اسد قیصر

اسد قیصر

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیرِ خارجہ یورپ و امریکہ کی سیر کرتے ہیں مگر افغانستان جانے سے گھبراتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے مکمل خاتمے کے بعد مجرموں کی ناک تلے دہشتگردی تیزی سے ہمارے داخلی امن کو نگل رہی ہے، بدترین معاشی تباہی کے ساتھ دہشتگردی کے عفریت کا سر اٹھانا امپورٹڈ سرکار کی بدترین نااہلی کا ثبوت ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ دفاع کا وزیر قوم کو دہشتگردی جیسے سنگین معاملے پر اپنی کارکردگی پیش کرنے کی بجائے آوارہ جملہ بازی میں مصروف ہے، دفاع کا یہ بے شرم وزیر افغانستان کے دورے سے لوٹا تو اس کے پاس قوم کو بتانے کیلئے کچھ نہیں تھا، امپورٹڈ سرکار افغان حکومت کے ساتھ معاملات کو بھی اپنی نالائقی و نکمے پن کی بھینٹ چڑھا رہی ہے، دہشتگردی کے مسئلے کو بگاڑنے کے بعد امپورٹڈ حکومت کی صفوں میں سے پاکستان کے حساس اثاثوں کے حوالے سے تشویش کا اظہار دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے افغانستان میں ہونے والی تاریخی پیشرفت کے منفی اثرات سے پاکستان کو بچایا، کراچی سے مکران تک دہشتگرد آزاد، مجرم کی آگ میں اندھے ہوکر جھوٹی مقدمہ بازی میں لگے ہوئے ہیں، کچھ شرم، کچھ حیا کریں اور ملکی سلامتی و داخلی استحکام کو آگ لگانے کا سلسلہ ترک کرکے قوم کو ووٹ کے ذریعے فیصلے کا حق دیں، چوروں اور انکے سرپرستوں کی فسطائیت سے قوم مرعوب ہوئی نہ آئندہ ہوں گے۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ خیبر تا کراچی قوم کا انتخاب عمران خان ہے، حقیقی آزادی کے ایجنڈے سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

Advertisement

ضرور پڑھیں؛ لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی تقاریر کی نشریات پر پابندی کیخلاف درخواست پر اعتراض عائد

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version