ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا اور آئندہ بھی کریں گے، شبلی فراز

ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا اور آئندہ بھی کریں گے، شبلی فراز
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف سٹاف شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف سٹاف شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے پورا دن سیشن کورٹ میں گزارا، ہماری یہ درخواست تھی کی 18 تاریخ کو عمران خان پیش ہوں گے، لاہور میں جو کچھ ہورہا ہے اس کو ختم کرنے کے لیے کم نے انڈر ٹیکنگ دی، آئی جی اور الیکشن کمیشن کے وکیل ادارے کی نمائندگی کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے اور الیکشن کمیشن کے وکیل نے سیاسی گفتگو کی اور نازیبہ الفاظ استعمال کیے جبکہ ہمارا مقصد تھا کہ حالات نارمل رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کل اسلام آباد ہائیکورٹ کے پاس جائیں گے، پوچھا جاتا ہے کہ عمران خان عدالتوں میں کیوں پیش نہیں ہورہے؟؟
شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا اور پیش ہوئے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں تنگ گلیاں ہیں، حالات موزوں نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان انشاء اللہ 18 کو عدالت آئیں گے، ہمیں عدالت اور آئی جی یقین دہانی کروائیں کہ عمران خان کو فول پروف سیکورٹی دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب نے کہا کہ زمان پارک آپریشن درحقیقت عدالتی حکم کی تکمیل تھی، آئی جی سے پوچھتا ہوں رانا ثناء اللہ کا بھی وارنٹ نکلا ہوا ہے اس کے خلاف آپ کی پھرتیاں کدھر ہیں؟؟ آپ میں ہمت ہے؟؟ قانون کے رکھوالے ہیں؟؟ ہمت ہے تو فیصل آباد جا کر رانا ثناء اللہ کے خلاف کاروائی کریں، خدشات پیدا ہوتے ہیں کہ یہ حکومت عدلیہ کا کندھا تو استعمال نہیں کر رہی؟؟
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مریم نواز ججز کا نام لے کر ان کو رسوا کر رہی ہیں، مریم نواز پر کوئی توہین عدالت نہیں ہورہی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف سٹاف شبلی فراز نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا آئندہ بھی کریں گے، سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت اور عدلیہ کی زمہ داری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

