شعیب شیخ کے کیس میں ازخود نوٹس لیا جائے، شہبازگل کی چیف جسٹس سے درخواست

شعیب شیخ کے کیس میں ازخود نوٹس لیا جائے، شہبازگل کی چیف جسٹس سے درخواست
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ شعیب شیخ کے کیس میں ازخود نوٹس لیں۔
شہباز گل نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شعیب شیخ نے دباؤ میں آئے بغیر حق بات کی، بول نیوز کے ذریعے سچ بولنے پر شعیب شیخ کو جیل میں رکھا گیا۔
شعیب شیخ کو ملکی ترقی کا سوچنے کی سزا دی جارہی ہے
انہوں نے کہا کہ بول نیوز کے سچ سے رانا ثناء اللہ اور دیگر کردار بےنقاب ہوئے، اشرافیہ نے شعیب شیخ کا راستہ روکنے کیلئے اشتہارات بند کرائے۔
شہباز گل نے کہا کہ شعیب شیخ کو ملکی ترقی کا سوچنے کی سزا دی جارہی ہے، بول نیوز لانچ کرنے پر شعیب شیخ کو سزا مل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بول کو بولنے دو، شعیب شیخ کو رہا کرو
پی ئی آؕئی رہنما نے کہا کہ شعیب شیخ نے آئی ٹی ایکسپورٹ میں ملک کو چار چاند لگائے، انہوں نے غریب اور مڈل کلاس لوگوں کو نوکریاں دیں۔
شعیب شیخ کی گرفتاری پر افسوس ہے
انکا کہنا ہے کہ شعیب شیخ کو 18 ماہ جیل میں رکھا گیا، انکے خلاف جعلی کیس میں کوئی متاثرہ شخص نہیں، انکے خلاف اخبار کی رپورٹ پر جعلی کیس بنایا گیا۔
شہباز گل نے مزید کہا کہ شعیب شیخ نے لوئر مڈل کلاس سے اٹھ کر ملک کا نام روشن کیا، انکا قصور یہ ہے کہ وہ غریب گھرانے میں پیدا ہوئے، انکی گرفتاری پر افسوس ہے۔
مزید پڑھیں: شعیب شیخ کے ساتھ زیادتی کا حساب ہوگا
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما فواد چوہدری نے بھی بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ شعیب شیخ کے ساتھ زیادتی کا حساب ہوگا، ظالم قانون کے کٹہرے میں آئیں گے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ شعیب شیخ بہادر آدمی ہیں، ظلم کا مقابلہ کریں گے۔ بول نیوز کا جرم صرف بولنا ہے، بول نیوز نے جس طرح ظلم کا مقابلہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔
جتنا ظلم کرلیں فتح صرف حق کی ہوگی
فواد چوہدری نے کہا کہ بول کے صحافی ہونے پر سمیع ابراہیم، جمیل فاروقی پر ظلم کیا گیا، پی ٹی آئی کارکنوں اور لیڈر شپ نے ظلم کا سامنا کیا، حکومت کو جس سے بھی خطرہ ہو اسے کپڑا ڈال کرپیش کرتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جتنا ظلم کرلیں فتح صرف حق کی ہوگی، جب تک عوام باہر نہیں نکلیں گے ظلم جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News