Advertisement

ایف بی آر کا اقوام متحدہ کے تعاون سے قومی مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد

ایف بی آر کا اقوام متحدہ کے تعاون سے قومی مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اقوام متحدہ کے تعاون سے گو ٹریول سسٹم کے حوالے سے دو روزہ قومی مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس کی صدارت چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو عاصم احمد نے کی۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ گو ٹریول سسٹم کے تحت منظم جرائم اور دہشت گردی میں ملوث افراد کی شناخت میں مدد ملے گی۔

 عاصم احمد نے کہا کہ قومی مشاورتی ورکشاپ سے گو ٹریول کا نظام بہتر انداز میں سمجھنے اور لاگو کرنے میں مدد ملے گی۔

 دو روزہ ورکشاپ کا مقصد پاکستان میں اس وقت رائج اے پی آئی اور پی این آر سسٹم بارے ایک جامع مشاورتی پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

Advertisement

ورکشاپ سے لیگل، آپریشنل اور تیکنیکی شعبوں میں معاونت کی ضروریات کی نشاندہی بھی کی جا سکے گی۔

ورکشاپ سے ملک میں آپریشنل اے پی آئی اور پی این آر سسٹم قائم کرنے کی ضرورت اور درپیش چیلنجز کو سمجھنے میں بھی مدد ملے گی۔

ورکشاپ میں کینیڈا کی ہائی کمشنر لیزلی سکینلن، ممبر کسٹمز(آپریشنز) مکرم جاہ انصاری سمیعت متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے تیس سے زائد نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلاول بھٹو کا کسانوں کے لیے انقلابی اقدام، 5 ہزار گندم کاشتکاروں میں نقد امدادی رقوم کی تقسیم
زبردست تیزی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1945 پوائنٹس کا اضافہ
اردو زبان و تعلیم کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں
حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب؛ 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ تیار
جے یو آئی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا
فیلڈ مارشل کو استثنیٰ دینے سے آرٹیکل 6 ختم نہیں ہوتا، خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version