Advertisement

کے پی حکام نے انتخابات کیلئے فوج کی سیکیورٹی کو ناگزیر قرار دیدیا

انتخابات

کے پی حکام نے انتخابات کیلئے فوج کی سیکیورٹی کو ناگزیر قرار دیدیا

خیبرپختونخوا حکام نے انتخابات کے لئے فوج کی سیکیورٹی کو ناگزیر قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کے پی کی سیکیورٹی صورتحال اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ چیف سیکریٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا نے اجلاس کو سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی اور کہا کہ صوبے میں سیکیورٹی کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔

کے پی حکام نے صوبے میں انتخابات کے لئے فوج کی سیکیورٹی کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوج کی سیکیورٹی کے بغیر انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔

آئی جی خیبرپختونخوا کی بریفنگ

اجلاس میں آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ باقی ملک کی نسبت  خیبرپختونخوا کی صورتحال بہت خراب ہے، مختلف دہشت گرد گروپ افغانستان سے بارڈر کراس کر کے پی کے کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال اب تک صوبے میں 118 دہشت گردی کے واقعات ہو چکے ہیں، کے پی کے کے جنوبی اضلاع دہشت گردی سے متاثر ہیں۔

Advertisement

اختر حیات نے کہا کہ نئے ضم شدہ علاقوں کے حالات بھی الیکشن کے انعقاد کے لئے موزوں نہیں ہیں، انتخابات صرف ایک دن کی سرگرمی نہیں، پولیس کو ریلیوں جلسوں اور سیاسی رہنماؤں کو بھی سیکیورٹی فراہم کرنا ہوتی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ  صوبائی اسمبلی کے بعد قومی اسمبلی کے انتخابات سے اخراجات دُگنے ہوں گے، اس کے ساتھ ساتھ لاء انفورسنگ ایجنسنز کے لئے بھی خطرات بڑھ جائیں گے۔

آئی جی کے پی نے مزید کہا کہ ووٹرز اور انتخابی عملہ کو بھی اس خطرناک  صورتحال کا دو دفعہ سامنا کرنا پڑے گا، دہشت گرد کارروائیاں اپریل سے اکتوبر تک تیز تر ہوجاتی ہیں، پُرامن اور شفاف الیکشن کا انعقاد ان حالات میں ایک مشکل امر ہوگا۔

چیف سیکریٹری کی بریفنگ

دوسری جانب چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا امداد اللہ بوسال نے بھی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کو 19 ارب روپے کے مالی خسارے کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے انعقاد کے لیے ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے مزید درکار ہوں گے، صوبائی حکومت کے لئے اخراجات کو پورا کرنا ممکن نہیں۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے، انتخابات کے انعقاد کے لئے پولیس کچھ 56 ہزار نفری کی کمی کا سامنا ہے،  یہ گارنٹی نہیں دی جاسکتی کہ آئندہ انتخابات پرامن ہوں گے۔

چیف سیکریٹری نے مزید کہا کہ انتخابات کے لئے پاک فوج یا ایف سی کی تعیناتی انتہائی ضروری ہے، پولیس تنہا امن و امان کو کنٹرول نہیں کر سکتی۔

اعلامیہ جاری

خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کو صوبائی حکومت کی مشکلات کا ادراک ہے، الیکشن کا پر امن اور بروقت انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے لئے صوبائی حکومت کی بریفنگ انتہائی اہم اور مفید ہے،  الیکشن کمیشن معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر چکا ہے، کمیشن جلد اس سلسلے میں مناسب فیصلہ کرے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے اجلاس میں ممبران سیکریٹری و اسپیشل سیکریٹری شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version