Advertisement

لاہور میں جلسے، جلوس، احتجاج اور ریلیوں پر پابندی عائد

پابندی

لاہور میں جلسے، جلوس، احتجاج اور ریلیوں پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے لاہور میں جلسے، جلوسوں، احتجاج اور ریلیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ لاہور میں احتجاج ، دھرنے اور مظاہروں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ںوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا نفاذ آج سے شروع ہو گا جو کہ آئندہ 7 روز تک جاری رہے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے پابندی لاہور میں ٹریفک اور سیکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج لاہور سے ریلی کی صورت میں الیکشن کمپین کا آغاز کر رہے ہیں ریلی میں کارکنان کی بڑی تعداد ساتھ میں موجود ہو گی اور مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔

Advertisement

ریلی زمان پارک سے شروع ہوکر کنال روڈ، اچھرہ، مزنگ، ایم-اے-او کالج، ناصر باغ سے ہوتے ہوئے داتا دربار تک جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version