Advertisement

ایک سیاسی کارکن کو سرعام قتل کردینے پر معطل ہونا ناکافی ہے، اعتزاز احسن

اعتزاز احسن

ایک سیاسی کارکن کو سرعام قتل کردینے پر معطل ہونا ناکافی ہے، سب کو گرفتار ہونا چاہیے، اعتزاز احسن

معروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ایک سیاسی کارکن کو سرعام قتل کردینے پر معطل ہونا ناکافی ہے، سب کو گرفتار ہونا چاہیے۔

بیرسٹر اعتزاز احسن نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ایک بچے کو شہید کردیا، جو پولیس والے اس کو ڈنڈے مارتے نظر آرہے ہیں ویڈیو میں انہیں فوراً گرفتار ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن شیڈول آنے کے بعد دفعہ 144 ختم ہوگئی، الیکشن شیڈول آئین کے تحت آیا، دفعہ 144 تو قانون کے تحت ہے، وہ تو ختم ہوگیا۔

معروف قانون دان کا کہنا ہے کہ علی بلال کی شہادت کیمروں کے سامنے ہوئی ہے، کیمروں میں ثبوت موجود ہے کس نے کون کون سے ضرب لگائی ہے، سب کو گرفتار ہونا چاہیے۔

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ ایک سیاسی کارکن کو سرعام قتل کردینے پر معطل ہونا ناکافی ہے، بہت ظلم ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ زمان پارک میں پی ٹی آئی ریلی کے دوران ورکر کی مبینہ ہلاکت کے معاملے پر پنجاب پولیس نے 2 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

Advertisement

 انکوائری کمیٹی میں دو پولیس افسران واقعے کی تحقیقات کریں گے، جن میں ڈی آئی جی ایلیٹ فورس صادق علی اور ایس ایس پی عمران کشور شامل ہیں۔

انکوائری ٹیم گواہوں کے بیان لے گی، واقعے کی سی سی وی فوٹیج اور ویڈیو کلپ پر مشتمل رپورٹ 3 دن میں آئی جی پنجاب کو پیش کرے گی۔

 گزشتہ روز لاہور پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ اور تشدد کے باعث پاکستان تحریک انصاف کا کارکن علی بلال عرف ضل شاہ شہید ہوگیا تھا۔

پی ٹی آئی کارکن علی بلال محمدی پارک، جہانگیر ٹاؤن لاہور کا رہائشی تھا اور کل پی ٹی آئی کی ریلی میں شریک تھا۔

پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ پولیس کے تصادم میں کارکن کے سر پر ڈنڈے مارے گئے جس سے وہ زخمی ہوگیا اور اسپتال میں دم توڑ گیا۔

بعدزاں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے ہنگامہ آرائی میں مبینہ طور پر ہلاکت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version