عمران خان کرپشن کے علاوہ ہر چیز معاف کرنے کو تیار ہیں، حسان خاور

پی ٹی آئی رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ عمران خان کرپشن کے علاوہ ہر چیز معاف کرنے کو تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما حسان خاور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کے اصلاحاتی ایجنڈے کا خاکہ پیش کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری کارپوریشنز اصلاحات، نئے ٹیکس دہندگان، پنشن اصلاحات، برآمدات میں اضافہ، درآمدات کا متبادل، بیرون ملک پاکستانیوں کی سرمایہ کاری، سرمایہ کاری کا ماحول اور قانون کی حکمرانی، ان سب پر تفصیلی کام جاری ہے۔
Advertisementعمران خان نے پی ٹی آئی کے اصلاحاتی ایجنڈے کا خاکہ پیش کر دیا۔ سرکاری کارپوریشنز اصلاحات، نئے ٹیکس دہندگان، پنشن اصلاحات۔ برآمدات میں اضافہ، درآمدات کا متبادل، بیرون ملک پاکستانیوں کی سرمایہ کاری۔ سرمایہ کاری کا ماحول اور قانون کی حکمرانی۔ ان سب پر تفصیلی کام جاری ہے۔
— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) March 4, 2023
ان کا کہنا تھا کہ اگر لوگ سچ بولنے کو تیار ہوں، عمران خان کرپشن کے علاوہ ہر چیز معاف کرنے کو تیار ہیں۔
Advertisementعمران خان کرپشن کے علاوہ ہر چیز معاف کرنے کو تیار ہیں اگر لوگ سچ بولنے کو تیار ہوں۔ خان کا ماننا ہے کہ کسی سیاسی رہنما کے پاس عوام کے لُوٹے ہوئے پیسے معاف کرنے کا مینڈیٹ نہیں ہے۔
— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) March 4, 2023
پی ٹی آئی رہنما حسان خاور نے مزید کہا کہ عمران خان کا ماننا ہے کہ کسی سیاسی رہنما کے پاس عوام کے لوٹے ہوئے پیسے معاف کرنے کا مینڈیٹ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ شہباز شریف کا کفایت شعاری کا اعلان صرف دھوکہ ہے، حسان خاور
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

