Advertisement

پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز، الیکشن کمیشن کی تمام متعلقہ ونگز کو ہدایات جاری

الیکشن کمیشن

پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز، الیکشن کمیشن کی تمام متعلقہ ونگز کو ہدایات جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت تمام متعلقہ ونگز کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے پنجاب کے جنرل الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی الیکشن کمیشن نے بھی 30 اپریل کو انتخابات کرانے کیلئے تیاریاں شروع کردیں ہیں۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ انتخابات کیلئے وفاقی حکومت سے 30 ارب روبے کے اخراجات آئیں گے اور انتخابات کی سیکیورٹی کیلئے رینجرز، ایف سی اور پولیس تعینات کی جائے گی۔

اس کے علاوہ انتخابات کی سیکیورٹی کیلئے رینجرز، ایف سی اور پولیس تعینات کی جائے گی جبکہ پاک فوج کے اہلکار کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا

Advertisement

دوسری جانب الیکشن کمیشن کنےانتخابات کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطے کرنے سمیت  سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری خزانہ کو خطوط لکھنے اور سیکریٹری دفاع اور ہائیکورٹ کو بھی خطوط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 30 اپریل بروز اتوار کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

صدر مملکت نے تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں پر غور کرنے کے بعد کیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف کو پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے  خط ارسال کردیا گیا تھا۔

خط میں الیکشن کمیشن نے پنجاب میں الیکشن کیلئے مئی کا پہلا ہفتہ تجویز کردیا  ہے اور 30 اپریل سے 7 مئی تک کی تاریخیں تجویز کیں تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے پر شدید تحفظات کا اظہار
اگر افغانستان سے دراندازی بند نہ ہوئی تو مزید بگاڑ پیدا ہو گا ، خواجہ آصف
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
Advertisement
Next Article
Exit mobile version