وفاق اپنے فرض کی ادائیگی نبھا رہا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاق اپنے فرض کی ادائیگی نبھا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سی پی این ای کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت قومی اسمبلی کے عام انتخابات کے بروقت انعقاد کے لئے آئینی ذمہ داری پوری کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ وفاق اپنے فرض کی ادائیگی نبھا رہا ہے، انتخابات کا بروقت انعقاد آئینی اور قانونی ضرورت ہے اسی سے ملک آگے چلے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2021 میں گزشتہ حکومت کے دور میں مردم شماری دوبارہ کرانے کا فیصلہ ہوا تھا، گزشتہ مردم شماری پر بعض صوبوں اور سیاسی جماعتوں کو شدید تحفظات تھے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئی مردم شماری کا فیصلہ مشترکہ مفادات کونسل کا ہے، نئی مردم شماری پر کچھ صوبوں کو اعتراض ہے، صوبوں کے مردم شماری پر اعتراضات کا ازالہ کیا جائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے آئینی اور جمہوری طریقہ سے اپنی حکومت کا خاتمہ ہوتے دیکھ آئی ایم ایف سے انحراف کیا، ہم نے آئی ایم ایف معاہدے کی پاسداری کی ہے، توقع ہے معاہدہ جلد ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ کوئی نجی معاہدہ نہیں تھا بلکہ پاکستان کی ریاست کا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ تھا اور اس انحراف کا جو نقصان ہوا وہ سب کے سامنے ہے، گزشتہ حکومت نے جو شرائط مانی تھیں، آئی ایم ایف نے کہاکہ ان پر من وعن عمل کریں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ تمام اتحادیوں کے مثبت کردار کی وجہ سے یہ حکومت قائم ودائم ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ اتحادی حکومت یک جان دوقالب ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

