Advertisement

سندھ حکومت کراچی سے کیے گئے وعدے پورے کررہی ہے، مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت کراچی سے کیے گئے وعدے پورے کررہی ہے، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون بیرسٹر  مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی سے کیے گئے وعدے پورے کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما پی پی پی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ  ہم نے تھر پاور پلانٹ، نوری آباد پاور کمپنی اور ونڈ پاور پلانٹ کے ذریعے یہ ثابت کیا ہے کہ اس صوبے میں سستی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت اور وفاقی اسارے ان پلانٹس کو سپورٹ کریں گے تو پاکستانی قوم کو اس سے طویل عرصے کے لئے فائدہ حاصل ہوگا اور سستی بجلی بھی مل سکی گی۔

صحافی کے سوال کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم منفی سوچ کا کچھ نہیں کرسکتے ہیں، ہم جتنی بھی اچھی چیزیں گنوالیں لیکن اگر آپ کی سوچ منفی ہے تو یہ آپ کا اپنا استحقاق ہے جبکہ ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ کسی غلط چیز کی نشاندہی کریں اور حکومت کا کام ہے کہ وہ اس غلط چیز کو درست کرے لیکن اس غلط چیز کی وجہ سے آپ اچھے کام کو نظر انداز نہیں کرسکتے ہیں ۔

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا  کہ حکومت کو اس معاملے پر کام کرنے کی ضرورت ہے کہ بڑے بڑے اسپتالوں میں کچھ ایسی سہولت دی جائے جس کہ ذریعے غریب سرکاری ملازمیں اپنا علاج بہتر انداز سے کرواسکیں ۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ حکومت جلد ہی  2 بڑے سیورج ٹریٹمنٹ پلانٹ سندھ گورنمنٹ، پبلک پرائیوٹ پاٹنرشپ کے تحت شروع کرنے جارہی ہے۔

مہنگائی کے حوالے سے کئےجانے والے سوال کا جواب دیتے ہیں بتایا ہے کہ گورنر کی جانب سے رمضان المبارک کے لئے سستے بازاروں کا اہتمام کرنے کا اعلان کیاگیا ہےجس کے لئے ہم بھی بہت پرامید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو بھی کنٹرول کرنے کی کوشش کریں گے اور ساتھ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف بھی دینے کی کوشش کی جائیگی۔

کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے متعلق بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا یہ ایک بڑا چیلنج ہے جس کے لئے  احتیاط بہت ضروری ہے اور اسی میں ہم سب کی بھلائی بھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version